عراق میں تعینات پاکستانی سفیرکاپی ٹی آئی کے وزیراسد عمر کےزائرین دشمن اقدامات پراحتجاج
شیعیت نیوز: عراق میں تعینات پاکستانی سفیر احمد امجد نےوفاقی وزیر اسد عمر اور این سی او سی کے زائرین دشمن فیصلوں کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عراق میں تعینات پاکستانی سفیر نے وزارت خارجہ کو متنبہ کیا ہے کہ زائرین کے خلاف اسد عمر کے اقدامات سے پاکستان اور عراق کے بہترہوتے تعلقات پرمنفی اثر پڑ سکتا ہے ۔
اس وقت جبکہ قومی سلامتی کے ادارے عراق سے تعلقات کی بہتری کیلئےکوشاں ہیں اور عراق پاکستان سے بڑے پیمانے پر جنگی اسلحہ خرید رہا ہے تو اس طرح کے منفی اقدامات دونوں بردار ملکوں کے تعلقات کو شدید متاثر کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایک نہیں دو پاکستان : کربلا سے واپسی آنیوالے حسینیوں کے خلاف عمران حکومت کا کالا قانون نافذ
اطلاعات ہیں کہ عراق میں تعینات پاکستانی سفیر کی اسد عمر اور این سی او سی حکام سے اس مسئلہ پرشدید جھڑپ بھی ہوئی ہے لیکن اسد عمر نے واضح کردیا ہے کہ وہ زائرین کو عراق جانے کی سزا ضرور دینگے ۔
وفاقی حکومت نے منصوبہ تشکیل دیا ہے کہ زائرین کو ریپڈ ٹیسٹ منفی آنے کےباوجود مثبت کی رپورٹ دی جائے گی تاکہ زائرین امام حسینؑ کو14 یا اس سے بھی زائد دنوں کیلئے بدترین سہولیات کے شکار سرکاری ہسپتالوں میں رکھ کر نشان عبرت بنایا جاسکے ۔
تحریک انصاف کی نااہل حکومت جس نے وطن عزیز کا بیٹرہ غرق کرڈالاہے اس کو مومنین آئندہ انتخابات میں عبرت کا نشان بنائیں کیونکہ انہوں نے تشیع دشمنی میں نواز شریف حکومت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔







