ایک نہیں دو پاکستان : کربلا سے واپسی آنیوالے حسینیوں کے خلاف عمران حکومت کا کالا قانون نافذ

29 ستمبر, 2021 15:28

شیعیت نیوز: حکومت اور این سی او سی کا اور متعصبانہ اقدام ،ایک نہیں دو پاکستان ، کربلا سے واپسی آنیوالے حسینیوں کے خلاف عمران حکومت کا کالا قانون نافذ۔زائرین امام حسینؑ میں شدیدتشویش و اضطراب۔

تفصیلات کے مطابق کربلا معلیٰ سے زیارت امام حسینؑ سے واپس آنیوالے زائرین کو اب عشق مولا حسین (ع) کی سزا دی جائے گی اور انہیں وطن واپسی پر کورونا منفی آنے کےباوجود 24 گھنٹے کیلئےزبردستی کورنٹائن ہوناپڑے گا ۔یہ حکم کسی دوسرے ملک سے واپس آنے والوں پر لاگو نہیں ہوگا، پاکستان میں دو ہرے قانون کا نفاذ قائداعظم کے پاکستان کی نفی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی یزیدی حکومت اور پولیس نے کن درجنوں شہروں میں عزاداران حسینی پر مقدمات درج کیئےہیں؟؟؟

واضح رہے کہ عمران خان وزیر اعظم بننے سے پہلے اور بننے کے بعد مسلسل ہر تقریر میں غریب اور امیر ، ظالم ومظلوم سب کیلئے ایک پاکستان کا نعرہ لگاتے تھکتے نہیں تھے لیکن اب اقتدار حاصل ہونے کے بعد وہ اپنے ہی قول سے مکر گئے ہیں۔

این سی او سی کے چیئرمین اسد عمر کادنیا بھر سے وطن واپس لوٹنے والے مسافروں کے بجائےصرف اربعین پر امام حسینؑ کی زیارت کرکےعراق سے وطن لوٹنے والوں کو کورونا کے نام پر اذیت میں مبتلا کرنے کا فیصلہ ایک نہیں بلکہ دو پاکستان کا وجود ظاہر کرتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: اربعین کے موقع پر ہم نے پوری دنیا پر یہ واضح کر دیا ہے کہ کوئی طاقت ہمیں نواسہ رسولؐ سے عشق کے اظہار سے نہیں روک سکتی، علامہ راجہ ناصرعباس

ملک بھر سے اس سال 2000 کے قریب زائرین بذریعہ ہوائی جہاز اربعین امام حسینؑ پر زیارات کی غرض سے عراق کے مقدس شہر کربلا ونجف گئے تھے جن کی آج رات سے وطن واپسی شروع ہورہی ہے ، ان زائرین کو جاتے ہوئے بھی شدید اذیتوں اور مشکلات میں مبتلا کیا گیا تھا ہر زائر پر کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لگوانا لازمی اور 18 سے کم عمر کے زائرین پر بھی ویکسین لگوانے کی شرط عائد کی گئی تھی، ظالم انتظامیہ نے بیشتر زائرین کو تو جہاز سے بھی اتار لیا تھا، اس ظالمانہ اقدام کے سبب بعض خاندانوں کے آدھے زائرین جہاز سے روانہ کیئے گئے باقی آدھے زائرین زار وقطار روتے ہوئے ایئر پورٹ سے اپنے اپنے گھروں کو واپس پلٹے تھے۔

6:12 صبح اپریل 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔