عمران خان کی یزیدی حکومت اور پولیس نے کن درجنوں شہروں میں عزاداران حسینی پر مقدمات درج کیئےہیں؟؟؟

29 ستمبر, 2021 15:01

شیعیت نیوز: عمران خان کی تبدیلی سرکار نے خودساختہ ریاست مدینہ میں ذکر نواسہ رسولؐ کو جرم بنادیا،تکفیری و ناصبی شرپسند عناصر کی خوشنودی کی خاطر ملک بھر میں درجنوں مقدمات کا اندراج، پنجاب میںعزاداروں کے خلاف ریکارڈ ایف آئی آر کا اندراج سندھ دوسرے نمبر پر اور خیبرپختونخواہ تیسرے نمبر پررہا۔ شیعیت نیوز نے تفصیلی رپورٹ شائع کردی ۔

تفصیلات کے مطابق اربعین کے موقع پر ملک بھر میں اربعین واکس(مشی) کا اہتمام کیا گیا۔ واکس(مشی) میں عزاداروں نے لاکھوں کی تعداد میں شرکت کی اور شہدائے کربلا سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ اربعین واک (مشی)سے تین روز قبل پنجاب حکومت کی جانب سے پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ اچانک جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے حوالے سے کسی کو علم بھی نہ ہو سکا، جبکہ لاہور پولیس نے چند غیر معروف افراد کو شیعہ رہنما ظاہر کرکے یہ پیغام نشر کروایا کہ اربعین واک پر پابندی لگا دی گئی ہے، اس لئے عزادار ٹولیوں کی شکل میں جلوس میں نہ جائیں۔ لاہور کے عوام نے ان غیر معروف افراد کے پیغام کو مسترد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ یہ ہماری عبادت ہے، جس کا حق ہمیں آئین دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اربعین کے موقع پر ہم نے پوری دنیا پر یہ واضح کر دیا ہے کہ کوئی طاقت ہمیں نواسہ رسولؐ سے عشق کے اظہار سے نہیں روک سکتی، علامہ راجہ ناصرعباس

اس بار لوگ ہزاروں کی تعداد میں لاہور کی سڑکوں پر تھے، جبکہ صوبے کے دیگر شہروں میں بھی بھرپور انداز میں اربعین واک وقوع پذیر ہوئیں۔ جس پر اب ذرائع نے بتایا کہ ہے کہ وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ کی ہدایت پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں بیس سے زائد مقدمات درج کئے جا چکے ہیں جبکہ مزید مقدمات کے اندارج کا سلسلہ بھی جاری ہے، جبکہ بعض شہروں سے گرفتاریوں کی بھی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے وزیر قانون کالعدم سپاہ صحابہ کے رکن پنجاب اسمبلی معاویہ اعظم طارق کی ایماء پر فیصلے کرتے ہیں۔

پنجاب کی متعصب پی ٹی آئی حکومت اور یزیدی پولیس نے سبقت لیجاتے ہوئے حسب سابق ایف آئی آرز کے اندراج کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا، لاہور میں برکی کے ایک ہزار عزاداروں کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اسی طرح سرگودھا، بھلوال، قتال پور، خانیوال، کبیر والا، جہلم، لیہ، منڈی بہاوالدین، حافظ آباد سمیت دیگر شہروں میں مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ ضلع بھکر میں 9 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ صدر بھکر میں تین، سٹی بھکر ایک، تھانہ سرائے مہاجر ایک، تھانہ بہل ایک، تھانہ سٹی دریا خان ایک، تھانہ صدر دریا خان ایک اور تھانہ منکیرہ میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ضلع جہلم میں دو،ضلع سیالکوٹ میں پانچ، ضلع سرگودھا میں چار، ضلع اٹک میں ایک، ضلع خوشاب میں ایک، ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جلال پور جدید کے عزاداروں پر تھانہ جھال چکیاں میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ کوٹ مومن میں بھی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ لیہ شہر میں دو مقدمات درج ہوئے ہیں جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں خواتین عزاداروں کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ریاستی اداروں اور تکفیری وناصبی دشمنانِ عزاداری کو شکست ، یوم اربعین پر عوامی شرکت کےتمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

سندھ حکومت اور پولیس انتظامیہ بھی پنجاب حکومت اور پولیس کی پیروری کرتے ہوئے عزاداران حسینی کے خلاف بلاجواز مقدمات کا اندراج کرنےمیں پیش پیش رہی،اربعین حسینیؑ کے موقع پر مشی نکالنے پر سینکڑوں عزاداروں پر تھانہ ٹنڈومحمد خان ، ضلع دادو،تھانہ تلہار ضلع بدین اور تھانہ چک ضلع شکارپورمیں مختلف نوعیت کی دفعات پر مشتمل مقدمات درج کیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب اربعین کے روز اجلاس طلب کرنے پر مذہبی حلقوں کی جانب سے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کے اس اقدام کی مذمت بھی کی جا رہی ہے۔ مذہبی حلقوں کا کہنا ہے کہ چودھری پرویز الہیٰ نے اربعین کے دن اجلاس منعقد کرکے شہدائے کربلا سے اپنا پوشیدہ بغض اور یزید کیساتھ اپنی تعلق داری ظاہر کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی صوبے کی نمائندہ اسمبلی کے سپیکر ہیں، انہیں کسی خاص مسلک کا ترجمان بننے کی ضرورت نہیں۔

3:09 صبح اپریل 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔