دنیا

امریکہ کی مختلف ریاستوں کے متعدد شہروں میں اربعین حسینی کے جلوس

شیعیت نیوز: امریکہ کی مختلف ریاستوں کے متعدد شہروں میں اربعین حسینی کے جلوس نکالے گئے۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے مختلف ریاستوں منجملہ ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس انجلیس، ریاست ورجینیا کے شہر مناسس اور ریاست میسوری کے شہر کنساس سٹی میں اربعین حسینی کے جلوس نکالے گئے۔

اربعین مارچ کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں کالے اور ہرے رنگ کے پرچم لے رکھے تھے اور انھوں نے مسلسل لبیک یا حسین کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

مختلف مقامات پر شہدائے کربلا کے نام سے تبرک و نذرو نیاز امام حسین (ع) کا بھی اہتمام کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہدائے کربلا کے چہلم کی مناسبت سے نکالے جانے والے ان جلوسوں میں حسینی عزاداروں کے ساتھ ساتھ دیگر مختلف مذاہب کے لوگوں نے بھی وسیع پیمانے پر شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں ہم نے بڑی غلطیاں کیں، امریکی وزیر جنگ لوئیڈ آسٹن کا اعتراف

دوسری جانب امریکہ کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجیوں میں خودکشی کے رجحان میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

امریکی ملٹری ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران نیویارک کے فوجی اڈے فورٹ ڈرم (Fort Drum) میں تعینات امریکہ کے 3 فوجیوں نے خودکشی کی۔ خودکشی کرنے والے فوجیوں میں سے ایک کا تعلق ابھی حال ہی میں افغانستان سے آنے والے فوجیوں میں سے تھا۔

امریکی فوجیوں میں گھروں اور اپنے اہل و عیال سے دور رہنے اورتمام وقت بے گناہ عوام کے قتل عام کی سوچ خودکشی کی بڑی وجہ بن گئی ہے۔

نائن الیون کے بعد 30 ہزارحاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجیوں نے خودکشی کی، براؤن یونیورسٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خودکشی کرنے والوں کی تعداد افغان اورعراق جنگ میں ہلاک فوجیوں سے 4 گنا زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغان جنگ کا حصہ رہنے والے فوجیوں میں خود کشی کی شرح سب سے زیادہ ہے، اس عرصے کے دوران جنگوں میں مرنے والے فوجیوں کی تعداد 7 ہزار 57 رہی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button