اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں
سیکورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن 10 تکفیری وہابی دہشت گرد مارے گئے
آئی ایس پی آر کے مطابق تمام دہشتگرد دیسی ساختہ بارودی سرنگیں بنانے اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے

شیعیت نیوز: جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 10 تکفیری وہابی دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی تو فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ مارے جانے والے دہشتگردوں میں 4 سرکردہ لیڈر بھی شامل ہیں، آپریشن کے دوران ہتھیار، بھاری تعداد میں گولیاں قبضے میں لے لی گئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تمام دہشتگرد دیسی ساختہ بارودی سرنگیں بنانے اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، دہشتگرد جنوبی وزیرستان میں بڑی وارداتیں کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج ہر قیمت پر ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔