5 فلسطینی مجاہدین کی شہادت پر حزب اللہ لبنان کا سخت رد عمل

شیعیت نیوز: لبنان کی عوامی اور انقلابی تحریک حزب اللہ نے 5 فلسطینی مجاہدین کی شہادت پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی۔
ارنا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے بیان میں آیا ہے کہ اسرائیل کے اس قسم کے اقدام سے اس کی جارحیت پر مبنی اور دوغلی پالیسی سے پردہ اٹھ گیا ہے۔
حزب اللہ نے دشمن کی جارحیت کے مقابلے میں استقامتی محاذ کی استقامت و مقاومت، ہوشیاری و بیداری اور صیہونیوں پر کاری ضرب لگانے اور انھیں جانی نقصان پہنچانے کی قدردانی کی۔
اتوار کی صبح شمال مغربی بیت المقدس کے بیت عنان شہر اور غرب اردن کے شہر جنین اور برقین میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں 5 5 فلسطینی مجاہدین شہید ہو گئے۔ ہونے والی جھڑپوں میں 2 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نائیجیریا میں حسینی عزاداروں پر سعودی نواز سکیورٹی فورسز کے حملے ميں 8 عزادار شہید
دوسری جانب حزب اللہ لبنان نے عراقی کردستان کے صدر مقام اربیل میں ہوئی صیہونی نشست پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اُسے صیہونی دشمن کے ساتھ ڈائلوگ کلچر کو فروغ دینے کی ایک ناکام کوشش قرار دیا۔
لبنان کے المنار ٹی وی کے مطابق حزب اللہ نے ایک بیان جاری کر کے اربیل میں ہوئی فلسطین مخالف کانفرنس پر عراق کی سیاسی، عوامی اور مذہبی جماعتوں کے موقف کو سراہا اور کانفرنس کے منتظمین کی گرفتاری پر مبنی عراقی عدلیہ کے حکم کی قدردانی کی۔
حزب اللہ کے بیان میں آیا ہے کہ صیہونی نشست کے بعد عراقی حکومت و عوام کی جانب سے سامنے آنے والا رد عمل در حقیقت عراقی عوام کی حقیقت پسندانہ اور صیہونی حکومت مخالف ماہیت کی عکاسی کرتا ہے۔
یاد رہے کہ عراقی کردستان کے صدر مقام اربیل میں صیہونیوں کے ساتھ گٹھ جوڑ کے تناظر میں ایک اجلاس ہوا تھا جس پر عراق کی مرکزی حکومت نے سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اُس کے ذمہ داروں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دئے تھے۔