دنیا

افغان جنگ، طویل ترین جنگ ہونے کے ساتھ ساتھ مہنگی ترین جنگ بھی ثابت ہوئی، لنڈا بلومز

شیعیت نیوز: کینیڈی اسکول آف گورنمنٹ کی پروفیسر لنڈا بلومز کہتی ہیں کہ امریکہ کی افغان جنگ اس کی طویل ترین جنگ ہونے کے ساتھ ساتھ مہنگی ترین جنگ بھی ثابت ہوئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکہ کی یہ جنگ جو 30 اگست کو افغانستان سے آخری امریکی فوجی کے انخلا کے بعد ختم ہوئی، براؤن یونیورسٹی کے کاسٹ آف وار منصوبے کے مطابق اس پر امریکی خزانے کے اربوں ڈالر کے خرچ ہوئے۔

کاسٹ آف وار پروجیکٹ کے مطابق ، 2001 اور 2021 کے درمیان ، امریکہ کی طرف سے اس جنگ پر خرچ کی جانے والی رقم کا آدھا حصہ افغانستان میں امریکی وزارت جنگ کے مختلف آپریشنز کے اخراجات پورے کرنے کے لیے ادا کیا گیا۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے کینیڈی اسکول آف گورنمنٹ کی پروفیسر لنڈا بلومز کہتی ہیں کہ اس جنگ میں امریکی افواج کے پاس اپنی فوج اور وسائل بہت کم تھے، زیادہ تر سامان دفاعی ٹھیکیداروں نے فراہم کیا تھا۔ ٹھیکیداروں کے سپاہی امریکی فوجیوں سے دوگنا تھے۔

یہ بھی پڑھیں : شام میں غاصب امریکی فوجیوں کی ہیلی برن آپریشن، 3 شامی شہری ہلاک

امریکہ اور دیگر ممالک کی سو سے زائد کمپنیوں کو پینٹاگون نے افغانستان میں سہولیات فراہم کرنے کے لیے ٹھیکے دیئے جن میں سے کچھ نے ان معاہدوں سے اربوں ڈالر کمائے۔

پروفیسر ہیڈی پیلٹر جو کہ بوسٹن یونیورسٹی میں کاسٹ آف وار پروجیکٹ کا حصہ ہیں ، نے اپنے اندازے پر مبنی کچھ اطلاعات دی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ تین امریکی کمپنیوں ڈین کارپ ، فلور اور کلوگ براؤن اینڈ روٹ کو افغانستان سے زیادہ بڑے ٹھیکے ملے۔

مجموعی طور پر ، ڈین کارپ کمپنی نے 4.5 بلین ڈالر کے معاہدے کو حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ اسی وقت ، فلور کارپوریشن نے افغانستان میں 3.5 بلین ڈالر کا معاہدہ کیا۔

پیلٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ، بی آر سی او کو پینٹاگون سے 3600 ملین ڈالر کا کانٹریکٹ ملا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button