عراق

عراق میں امریکی فوجی کاروان اور ترک فوجی اڈے پر حملہ

شیعیت نیوز: عراقی ذرائع نے جنوبی عراق میں امریکہ کے دہشت گرد فوجی قافلے پر حملہ ہونے کی خبر دی ہے۔دوسری طرف موصل کے علاقے بعشیقہ میں ترک فوجی اڈے پر حملہ ہوا ہے۔

صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد امریکی فوجیوں کا یہ قافلہ جنوبی عراق کے صوبے ذی قار کے صدر مقام الناصریہ سے گذر رہا تھا جو حملے کا نشانہ بنا۔

ابھی تک اس حملے میں ممکنہ طور پر ہونے والے نقصانات کی کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔ اس حملے کی ذمہ داری بھی کسی فرد یا گروہ نے قبول نہیں کی۔

عراق میں دہشت گرد امریکی فوجی ٹھکانوں اور فوجی قافلوں پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں اور یہ سلسلہ اب روز کا ایک معمول بن چکا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ عراق کے بیشتر عوام اور سیاسی تنظیمیں اپنے ملک سے امریکیوں کے انخلا کے خواہاں ہیں اور عراق کی پارلیمنٹ نے بھی پانچ جنوری دو ہزار بیس کو عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بارے میں ایک بل کی منظوری دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کا این پی ٹی میں شامل نہ ہونا عالمی امن کے لیے خطرہ ہے، شامی مندوب حسن خضور

دوسری جانب عراق میں ترک فوجی اڈے پر حملہ ہوا ہے۔

صابرین کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبے نینوا کے شہر موصل کے علاقے بعشیقہ میں واقع ترک فوجی اڈے زلیکان پر 5 راکٹ داغے گئے۔ ابھی تک ان حملوں سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کے حوالے سے رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

بعشیقہ شمالی عراق کے جملہ علاقوں میں سے ہے جہاں کئی برسوں سے ترکی کے غاصب فوجی تعینات ہیں۔

ترکی گزشتہ کئی برسوں سے ترکی کی کردستان جماعت پی کے کے کی سرکوبی کے بہانے عراق کی ارضی سالمیت کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور عراق سمیت دنیا کے کئی ممالک نے ترکی کی جارحیت پر سخت رد عمل دکھایا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button