مختلف شہروں سے سوئے کربلا رواں دواں ہیں حسینی پروانے

شیعیت نیوز: سوئے کربلا کی جانب اربعین مارچ اور اس میں شریک زائرین کرام کی خدمت کا سلسلہ پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔
ان دنوں اربعین حسینی کے پیش نظر عراق کے مختلف صوبوں، شہروں اور قریوں سے لاکھوں زائرین کرام سوئے کربلا رواں دواں ہیں۔
اربعین میلین مارچ جو ہر سال دنیا بھر کے حریت پسندوں اور حسینیوں کے تمام تر جوش و ولولے کے ساتھ انجام پاتا ہے۔
اس سال غیر ملکی بالخصوص ایرانی زائرین سے خالی ہے جو ہر سال دسیوں لاکھ کی تعداد میں عراق کا سفر کیا کرتے تھے۔ اس بار کورونا کی صورتحال کے پیش نظر کل 60 ہزار ایرانی زائرین کو زیارتِ کربلا کی اجازت دی گئی ہے۔
خیال رہے 20 صفر مطابق 27 ستمبر کو عراق و ایران میں نواسۂ رسول، سید الشہدا، مظلوم کربلا اور امام حسین علیہ السلام اور آپ کے اصحاب باوفا کا یوم اربعین یا چہلم ہے۔
یہ بھی پڑھیں : واضح سیاسی پروگرام پر اتفاق رائے کے بغیر انتخابات کا ڈھونگ قبول نہیں، اسلامی جہاد
دوسری جانب عراق میں دہشت گرد امریکی فوج کے دو قافلوں پر حملے ہوئے ہیں۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پریس ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کے ایک قافلے کو صوبے بابل میں حملے کا نشانہ بنایا گیا۔اس حملے کی ذمہ داری اصحاب کہف نامی گروہ نے قبول کی ہے۔
ایک اور امریکی فوجی قافلے پر حملہ بغداد کے یوسفیہ علاقے میں ہوا۔ اس حملے کی ذمہ داری بھی اصحاب کہف گروہ نے قبول کی ہے۔ اصحاب کہف نامی گروہ اب تک عراق میں امریکی فوجی قافلوں پر ہونے والے کئی حملوں کی ذمہ داری قبول کر چکا ہے۔
عراق میں حالیہ مہینوں کے دوران امریکی فوجی قافلوں پر بارہا حملے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ عراقی پارلیمنٹ نے جنوری دو ہزار بیس میں عراق سے امریکی فوجی انخلا کے بارے میں ایک بل کی منظوری دی ہے مگر دہشت گرد امریکی فوج اب بھی عراق میں موجود ہے جس پر مختلف عراقی گروہوں اور اس ملک کے عوام میں سخت برہمی پائی جاتی ہے۔