مقبوضہ فلسطین

واضح سیاسی پروگرام پر اتفاق رائے کے بغیر انتخابات کا ڈھونگ قبول نہیں، اسلامی جہاد

شیعیت نیوز: اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ واضح سیاسی پروگرام پر اتفاق رائے کے بغیر انتخابات کا ڈھونگ قبول نہیں کیا جائے گا۔

اسلامی جہاد نے فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے ملک میں انتخابات کے انعقاد سے متعلق سامنے آنے والی تجویز مسترد کردی ہے۔

اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ فلسطینی قوم کو ایک ایسے واضح سیاسی پروگرام پر اتفاق رائے کی ضرورت ہے جس میں قابض ریاست کا مقابلہ کرنے کےعزم کے ساتھ فلسطینی قوم، ارض فلسطین اور مقدسات میں اسرائیلی دراندازی روکنے کا واضح پروگرام دیا جائے۔

اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ قابض ریاست کے قبضے میں انتخابات کا انعقاد قومی پروگرام کی تشکیل نو سے فرار کی کوشش تصور کی جائے گی۔

اس وقت فلسطینی قوم کے لیے سب سے اہم بات دشمن کے خلاف تمام محاذوں پر مزاحمت ہے اور فلسطین میں کسی بھی درجے کے انتخابات کے لیے مزاحمت کو بنیادی اصول تسلیم کیا جانا چاہیے۔

اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ فلسطین میں انتخابی دنگل قوم کے دیرینہ مقاصد اور اہداف حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں بن سکتا چاہے ان انتخابات کی اہمیت کو بڑھا چڑھا کر کیوں پیش نہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : یہودی آباد کاری روکنے لیے تمام وسائل استعمال کیے جائیں، عبداللطیف القانوع

دوسری جانب رام اللہ میں ایک فلسطینی قیدی صیہونی ڈاکٹروں کی لا پرواہی کے باعث شہید ہو گیا۔

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق حسین مسالمہ کل رات اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

اس رپورٹ کے مطابق وہ اسرائیل کی جیل میں خون کے کینسر میں مبتلا ہوئے تھے لیکن صیہونیوں نے انھیں ہسپتال میں داخل کرانے اور ان کا علاج کرانے سے فوری طور پر اجتناب کیا۔

تاہم جب ان کی حالت بہت تشویشناک ہوئی تو انھیں فروری کے مہینے میں اسرائیل کے ہداسا ہسپتال میں داخل کرایا گیا اور پھر 10 روز قبل انھیں رام اللہ کے ہسپتال میں منتقل کیا جہاں ان کی موت واقع ہوئی۔

اس فلسطینی قیدی کو اسرائیل کے فوجیوں نے 2002 میں گرفتار کر کے 20 سال کی سزا دی اور انہوں نے 19 سال کی جیل کاٹی تھی صرف ایک سال کی سزا باقی تھی کہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

فلسطینی تنظیموں اور گروہوں نے ان کے موت کی ذمہ داری صیہونی حکومت پر عائد کی۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت کی جیلوں میں اس وقت بھی چار ہزار سات سو فلسطینی قیدی موجود ہیں جن میں دو سو پچاس بچے اور سینتالیس عورتیں شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button