اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کا فلسطینی اسکول کے بچوں پر تشدد

شیعیت نیوز: کل بدھ کے روز قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں متعدد مقامات پر فلسطینی اسکول کے بچوں پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی بچے زخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع ابلاغ نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ قابض فوج نے الطور میں قائم ہائی اسکول کے بچوں پر تشدد کیا۔

اس دوران قابض اسرائیلی فوج نے فلسطینی اسکول کے ایک بچے بسام ابو سبیتان کی ٹانگ میں گولی ماری جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ بعد ازاں اسے زخمی حالت میں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے متعدد فلسطینی طلباء کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

درایں اثنا قابض اسرائیلی فوج نے بدھ کی شام کو الطور میں زخمی ہونے والے فلسطینی لڑکے بسام ابو سبیتان کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے الطور میں فلسطینی شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔ چھاپہ مار کارروائی اس وقت کی گئی جب اسکول میں بچوں کو چھٹی ہو رہی تھی اور بچے اسکولوں سے نکل کرگھروں کو لوٹ رہے تھے۔

اس دوران قابض اسرائیلی فوج نے زخمی ہونے والے ابو سبیتان کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد اسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : برطانیہ کی تیسری بڑی سیاسی جماعت کا اسرائیلی بائیکاٹ کا اعلان

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی شمالی سرحد پر ساحل سمندر سے ایک فلسطینی شہری کو اغوا کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

غزہ میں فلسطینی ماہی گیر یونین کے سربراہ نزار عیاش نے کہا کہ اسرائیلی فجو نے شمالی غزہ میں ایک فلسطینی شہری کو سمندر میں نہاتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

ادھر اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہاہے کہ اسرائیلی فوجی کشتی نے ایک فلسطینی کو غزہ کی پٹی کی سمندری حدود کی طرف بڑھتتے دیکھا جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ گرفتار فلسطینی شہری کے قبضے سے کسی قسم کا اسلحہ برآمد نہیں کیا گیا۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ وہ سمندری حدود سے دراندازی کی کوشش کررہا تھا تاہم اس کا حملے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button