مقبوضہ فلسطین

فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیلی فوج کے مابین فائرنگ کے تبادلے

شیعیت نیوز: فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیلی فوج کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں زخمی فلسطینی کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہےجہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔

گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کےشہر جنین میں فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیلی فوج کے درمیان شدید محاذآرائی ہوئی جس میں درجنوں اسرائیلی اہلکاروں نے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے 12 سے زائد فلسطینی مزاحمتی کاروں کا محاصرہ کر لیا اور دونوں جانب سے شدید فائرنگ کی گئی۔

اسرائیلی پولیس اور مزاحمت کاروں کی فائرنگ کے تبادلے میں ایک راہ گیر فلسطینی شہری گولیوں کانشانہ بن کر شدید زخمی ہوگیا تھا، مزاحمت کاروں اور اسرائیلی فوج میں سے کسی کا جانی نقصان نہیں ہوا اور رات گئے تک جاری اس لڑائی کے بعد کسی گرفتاری کے بغیر ہی علاقے کا محاصرہ ختم کر دیا گیا۔

اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں زخمی فلسطینی کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہےجہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کا تسلط پسندانہ نظام پوری طرح سے ناکام ہو چکا ہے، صدر ایران سید ابراہیم رئيسی

دوسری جانب اسرائیلی فوج روزانہ کی بنیاد پر فلسطینی گھروں میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران فلسطینیوں پر تشدد کرتی ہے اور ان کے گھروں میں لوٹ مار مچاکر املاک کو نقصان پہنچاتی ہے۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ شب قابض اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ بیت المقدس کے شوفات فلسطینی کیمپ پر دھاوا بولا اورفلسطینی گھروں میں داخل ہوکر نہتے شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

قابض اسرائیلی فوج نے گھروں کےشیشے توڑ ڈالے اور دوران کارروائی گھروں میں موجود سامان کو روائیتی توڑ پھوڑ کرتے ہوئے تباہ کر دیا جبکہ فلسطینی نوجوانوں میں کم سے کم 18 کو اسرائیلی فوجی گاڑیوں میں ڈال کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیاجن کا تاحال کوئی پتہ نہیں ہو سکا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج روزانہ کی بنیاد پر فلسطینی گھروں میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران فلسطینیوں پر تشدد کرتی ہے اور ان کے گھروں میں لوٹ مار مچاکر املاک کو نقصان پہنچاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button