اہم ترین خبریںیمن

یمن پر جارج سعودی اتحاد کے تازہ حملے میں 5 لوگ شہید

شیعیت نیوز: جارج سعودی اتحاد کے یمن پر حملے جاری ہیں۔ اس اتحاد کے یمن پر تازہ حملے میں 5 لوگ شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

المسیرہ کے مطابق، سعودی فائٹر جٹ نے شمالی یمن میں صوبے صعدہ کے ’احبہ‘ شہر کے ’علفاء‘ علاقے میں رہائشی مکانات پر بمباری کی جس میں 2 لوگ شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے اسی طرح صوبے صعدہ کے ’کتاف‘ شہر پر بھی تازہ حملے کئے۔

دوسری طرف سعودی نیشنل گارڈ فورس نے یمن کے سرحدی شہر ’منبہ‘ کے ’الرقو‘ علاقے پر توپ خانہ سے حملہ کیا جس میں ایک شہری شہید ہوا۔

اس رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے کرایے کو فوجیوں نے صوبہ الحدیدہ کے ’التحیتا‘ شہر کے ’الجبلیہ‘ علاقے پر توپ خانہ سے تازہ حملہ کیا جس میں ایک ‏عام آدمی کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان کو ایرانی آئل کی ترسیل کا سلسلہ جاری

اسی طرح یمن کے صوبے تعز کے ’صالہ‘ شہر میں ایک خاتون سعودی اسنائپروں کی گولی کا نشانہ بن کر شہید ہو گئی جبکہ ایک مرد زخمی بھی ہوا ہے۔

اس کے علاوہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبے مارب کے صرواح اور العبدیہ پر 16 بار، ماہلیہ شہر پر ایک بار اور صوبے البیضاء کے ’ناطع‘ شہر پر تین بار بمباری کی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگرممالک کی مدد سے مارچ دوہزارپندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہا ہےاور ساتھ ہی اس ملک کا بری بحری اور فضائی محاصرہ بھی کئے ہوئے ہے۔

یمن کے خلاف جارح سعودی اتحاد کے حملوں میں اب تک بیس ہزار سے زیادہ یمنی شہری شہید، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں بےگھر اور دربدر ہو گئے ہیں۔

سعودی جارحیت اور ظالمانہ محاصرے کے باعث یمن کو غذاؤں اور دواؤں کی بھی شدید قلت کا سامنا ہے لیکن یمنی عوام کے بے مثال استقامت کے نتیجے میں سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کو یمن میں اب تک اپنا کوئی مقصد حاصل نہیں ہوا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button