ایران

عراق میں سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کی پھر کارراوئی، دہشت گردوں کے 4 ٹھکانے تباہ

شیعیت نیوز: شمالی عراق میں سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی فورس نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں انقلاب اسلامی کے دشمن عناصر کے 4 ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے۔ اس کارروائی میں دہشت گردوں کے کمانڈ روم اور ان کے اسلحوں کے گودام بھی تباہ ہوگئے۔

سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی فورس کی سید الشہداء چھاؤنی کے نائب کمانڈر جنرل مجید ارجمند فر نے بتایا کہ ایران کی شمالی عراق سے ملنے والی سرحد میں مذکورہ گروہوں کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے جواب میں انکے چار ٹھکانوں پر اسمارٹ گائڈڈ راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ شمالی عراق میں انقلاب مخالف گروہ، دشمن اور عرب ملکوں کی انٹیلیجنس کی مدد سے سرگرم عمل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ہلاک، بھاری اسلحہ وگولابارود برآمد

جنرل مجید ارجمند فر کا کہنا تھا کہ ان ملکوں کی مدد سے شمال مغربی عراق میں دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں کا مقصد اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے سکیورٹی مسائل پیدا کرنا ہے اور نتیجتاً وہ ایران کو اسکے اعلیٰ مقاصد کی جانب بڑھنے سے روکنے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ انقلاب مخالف گروہ ایران کی سرحدی دیوار سے تھوڑے فاصلہ پر ٹھکانہ بنائے ہوئے تھے جسکے بارے میں ہم نے پہلے ہی انتباہ دیا تھا۔

حمزہ سید الشہداء ہیڈکواٹر کے ڈپٹی کمانڈر جنرل مجید ارجمندفر نے سپاہ پاسدار کی طرف سے عراقی حکومت اور شمالی عراق کے عہدیداروں کو دئے گئے انتباہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے خبردار کیا تھا کہ اگر ان گروہوں نے ذرا بھی غلطی کی تو انہیں سخت جواب ملے گا، اسی وجہہ سے ان گروہوں کے چار ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

ابھی تک آپریشن کے کم و کیف اور دہشت گردوں کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button