مشرق وسطی

بحرینی عوام کا اپنے قائد شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرہ

شیعیت نیوز: بحرینی عوام نے ملک کی اسلامی تحریک کے قائد شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرہ کیا اور بحرین میں حقیقی اصلاح کا مطالبہ دہرایا۔

لؤلؤ ٹی وی کے مطابق، بحرینی شہریوں نے دارالحکومت منامہ کے غرب میں مظاہرہ کیا اور ملک میں حقیقی اصلاح پر تاکید کی۔

اس رپورٹ کے مطابق، بحرینی شہریوں نے ان مظاہروں میں قائد شیخ عیسی قاسم کے حالیہ بیان کی حمایت کی اور آل خلیفہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بحرینی قوم کو اقتدار کے مأخذ کے طور پر تسلیم کیا جائے۔

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے ابھی حال میں کہا تھا کہ آل خلیفہ حکومت جانتی ہے کہ اسے اپنا اقتدار بچانے کے لئے اصلاحات کرنے ہیں اس لئے بحرین میں مخالفین آل خلیفہ کے ظاہری اصلاحات کے دھوکے میں نہ آئیں، بلکہ اپنے موقف میں آپسی ہماہنگی سے واقعی اصلاحات یعنی بحرینی قوم کو اقتدار کے مآخذ کے طور پر تسلیم کئے جانے کا مطالبہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں : عراق میں ایک اور داعشی منصوبہ ناکام، بڑی مقدار میں گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد

واضح رہے کہ بحرین میں 14 فروری سنہ 2011 سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف عوامی انقلاب شروع ہوا۔ بحرینی عوام اپنے ملک میں منتخب نظام، عدالت کا قیام، آزادی اور تعصب کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

بحرین کا عوامی بیداری انقلاب سال 2011ء میں شروع ہوا جسے ایک عرصے تک فعال رہنے کے بعد آل خلیفہ کی جانب سے سختی کے ساتھ کچل دیا گیا تھا۔ اس دوران آل خلیفہ نے بحرینی عوام کے خلاف دنیا بھر سے منگوائے گئے کرائے کے قاتلوں کے ساتھ ساتھ حجاز پر حاکم آل سعود سے بھی مدد لی جس کی فوج نے ملک میں داخل ہونے کے بعد نہ صرف لاکھوں کی تعداد میں سراپا احتجاج بحرینی عوام کے خلاف متعدد سفاکانہ کریک ڈاؤن آپریشن انجام دیئے بلکہ بحرینی احتجاجی مظاہرین کو ان کے گھروں میں گھس کر بھی نشانہ بنایا۔

ياد رہے کہ بحرینی شاہی حکومت کی جانب سے نہ صرف اس انقلاب کے دوران سینکڑوں بحرینی شہریوں کو شہید و زخمی کیا گیا تھا بلکہ جمہوریت کے لئے احتجاج کے جرم میں قید کئے جانے والے بحرینی جوانوں کو اس حکومت کی جانب سے سزائے موت دینے کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button