مقبوضہ فلسطین

فلسطینی اسیر زکریا زبیدی کی اپنے وکیل سے پہلی ملاقات

شیعیت نیوز: فلسطینی اسیر زکریا زبیدی کے وکیل نے بیان میں بتایا کہ صیہونی بہیمانہ تشدد کے نتیجے میں ان کے جبڑے اور پسلیوں سمیت جسم کی کئی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ روز صیہونی جیل گلبوع سے سرنگ کے ذریعے آزادی پانے کے بعدگذشتہ ہفتے دوبارہ گرفتار ہونے والے فلسطینی زکریا زبیدی کی اپنے وکیل سے پہلی ملاقات کروائی گئی ۔

ملاقات کے بعد فلسطینی اسیر زکریا کے وکیل نے بیان جاری کیا ہے کہ زکریا اور ان کے ساتھ گرفتار ہونے والے اسیر محمد العریدہ کی حالت خراب ہے اورصیہونی جیل انتظایہ کے بہیمانہ تشدد کے نتیجے میں ان کے جبڑے اور پسلیوں سمیت جسم کی کئی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں جبکہ بدترین تشدد کے نتیجے میں بے ہوشی کے باعث جیل انتظامیہ نے انہیں ہسپتال منتقل کرنے کے بعد صرف دردسے نجات کے انجکشن دیے۔

زبیدی کے وکیل نے بتایا ہے کہ گرفتار ہونے والےچاروں فلسطینیوں میں سے کسی اسیر نے سزا سے بچنے کے لیے بیرونی امداد نہیں مانگی اور نہ ہی خوراک کی امداد ان کی گرفتاری کی وجہ بنی ہےبلکہ فرار کے دنوں میں غزا کی ضرورت کو پورا کر نے کے لیے انہوں نے راستے میں آنے والے باغات کے پھل کھا کر گزارہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے ایران اور حزب اللہ سے متعلق تیرہ شخصیات اور کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی

دوسری جانب فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں کل جمعہ کے روز یہودی شرپسندوں کے ایک مسلح گروپ نے چاقو کے وار کرکے ایک فلسطینی بس ڈرائیور کو زخمی کر دیا۔

بیت المقدس کے مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ یہودی آبادکاروں نے سلوان میں ایک فلسطینی شہری محمد ابو ناب کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔ محمد ابو ناب ایجد بس کمپنی کا ملازم ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کاروں نے ابوناب پر اس وقت حملہ کیا جب وہ بس چلا رہا تھا۔ اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ادھراسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن میں اگست کے دوران یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی فوج کے حملوں کے 2063 واقعات سامنے آئے۔ اسرائیلی دہشت گردی میں 8 فلسطینی شہید ہوئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button