اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

مشکلات اور بے پناہ قربانیوں کے ساتھ ہم نے ملک کے امن اور ترقی کی مضبوط بنیاد رکھی ہے،جنرل باجوہ

اس موقع پر آرمی چیف نے یونیورسٹی کے اساتذہ اور انتظامیہ کو ملک کے ذہین نوجوانوں کی گرومنگ پر ان کے کردار کوسراہتے ہوئے کہا کہ جی سی یو کو پاکستان کے تعلیمی اداروں میں نمایاں مقام حاصل ہے

شیعیت نیوز: سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مشکلات اور بے پناہ قربانیوں کے ساتھ ہم نے ملک کے امن اور ترقی کی مضبوط بنیاد رکھی ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) لاہور کا دورہ کیا، وہ یونیورسٹی کے کانووکیشن کے مہمان خصوصی تھے جبکہ جی سی یو کے چانسلر گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور بھی کانووکیشن میں موجود تھے۔ آرمی چیف نے مختلف گریجویٹ طلباء کو ڈگریاں اور تمغے دیئے۔

یہ بھی پڑھیں: 27 برس بعد قومی ایئر لائن (PIA)کی پہلی پرواز کی زائرین ِ حضرت زینب ؑ کے ساتھ دمشق میں لینڈنگ

اس موقع پر آرمی چیف نے یونیورسٹی کے اساتذہ اور انتظامیہ کو ملک کے ذہین نوجوانوں کی گرومنگ پر ان کے کردار کوسراہتے ہوئے کہا کہ جی سی یو کو پاکستان کے تعلیمی اداروں میں نمایاں مقام حاصل ہے، نوجوانہ ہمیشہ بلند مقصد حاصل کریں اور قائد کے وژن کے مطابق مسلسل محنت کریں۔

آرمی چیف نے پاکستان کے روشن مستقبل کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک لچکدار قوم ہیں اور نوجوان ہمارا اصل اثاثہ ہیں، مشکلات اور بے پناہ قربانیوں کے ساتھ ہم نے ملک کے امن اور ترقی کی مضبوط بنیاد رکھی ہے، اب ہمارے نوجوانوں کو پاکستان کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button