اہم ترین خبریںپاکستان

27 برس بعد قومی ایئر لائن (PIA)کی پہلی پرواز کی زائرین ِ حضرت زینب ؑ کے ساتھ دمشق میں لینڈنگ

ترجمان کے مطابق پی آئی اے 12 پروازیں نجف، 2 بغداد اور 4 دمشق کیلئے آپریٹ کرے گی جب کہ خصوصی آپریشن 24 ستمبر تک جاری رہے گا

شیعیت نیوز:27 برس بعد قومی ایئر لائن (PIA)کی پہلی پرواز کی زائرین ِ حضرت زینب ؑ کے ساتھ دمشق ایئرپورٹ پر لینڈنگ،پی آئی اے کا جہازPK-9501 322 زائرین کو لے کر 27 سال بعد شام کی سرزمین پر اترا، قومی پرچم بردار طیارے کو دمشق ایئر پورٹ پر واٹر گن سلامی دی گئی۔ خصوصی ابتدائی پرواز پر وزیر ہوا بازی غلام سرور خان اور سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک بھی موجود تھے، ایئر پورٹ پر وزیر ہوا بازی و سی ای او پی آئی اے نے شامی وزیر ٹرانسپورٹ سے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان کے شام میں سفیر اور پاکستان میں شام کے سفیر بھی موجود تھے۔

شامی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ پی آئی اے اپنی خصوصی پروازوں کو ریگولر شیڈول پروازیں بنائے۔ پاکستانی وفد ایک قافلے کی صورت میں حضرت بی بی زینبؓ کے مزار پر حاضری دینے بھی گیا، مزار پر شامی وزیر اوقاف نے وفد اور پی آئی اے کے عملے کا استقبال کیا، وفد نے بی بی زینب کے روضے پر فاتحہ پڑھی اور مسجد میں نوافل ادا کیے۔ وزیر ہوا بازی غلام سرور خان اور سی ای او پی آئی اے اسی پرواز کے ہمراہ وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: داعش کے ہیڈ کوارٹر لال مسجد پرتحریک طالبان کا پرچم بلند،مولوی عبدالعزیز نے پرچم کے تحفظ کیلئےاسلحہ اٹھالیا

ترجمان کے مطابق پی آئی اے 12 پروازیں نجف، 2 بغداد اور 4 دمشق کیلئے آپریٹ کرے گی جب کہ خصوصی آپریشن 24 ستمبر تک جاری رہے گا جس میں پروازیں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے براہ راست روانہ ہوں گی۔پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ارشد ملک کا کہنا ہےکہ اہم مذہبی موقع پر پی آئی اے نے زائرین کی سہولت کیلئے خصوصی پروازوں کا آپریشن شروع کیا ہے اور قومی ائیرلائن زائرین کو مقام مقدسہ پہنچانے میں ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button