مقبوضہ فلسطین

محمود عباس آزادی کے خواب نہ دیکھیں، یہودی کالونیاں ختم نہیں کریں گے، بینی گینٹز

شیعیت نیوز: اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے کہا ہےکہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں قائم کی گئی یہودی کالونیاں ختم نہیں کی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سنہ 1967ء کی جنگ میں قبضے میں لیے گئے علاقوں میں قائم کی گئی بستیوں کو ختم نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے فلسطینی صدر محمود عباس کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سنہ 1967ء کے علاقوں پر مشتمل فلسطینی ریاست کےقیام کے خواب نہ دیکھیں۔

بینی گینٹزنے ’فارن پالیسی میگزین‘ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل غرب اردن میں کوئی یہودی کالونیاں ختم نہیں کرے گا تاہم انہوں نے کہا کہ فلسطینی علاقوں میں طویل البنیاد سیاسی نظام قائم کیے جاسکتے ہیں۔

قبل ازیں بینی گینٹز نے گذشتہ ماہ فلسطینی صدر محمود عباس سے رام اللہ میں ملاقات کی تھی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان طویل عرصے کے بعد طویل ملاقات ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صبرا و شاتیلا قتل عام صیہونیوں کی گردنوں پر لعنت کا طوق ہے، حماس

دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان کمال الشخرہ نے کہا ہے کہ فلسطین کی سطح پر کورونا وبا کی وجہ سے صحت کی صورتحال ’’انتہائی سنگین‘‘ ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی چوتھی لہر ’’طاقت‘‘ سے داخل ہو چکی ہے۔

الشخرہ نے جمعرات کو سرکاری ’’وائس آف فلسطین‘‘ ریڈیو کو ایک بیان میں مزید کہا کہ فلسطین میں وبائی امراض کی حالت گذشتہ دور میں زیادہ شدت اختیار کرچکی ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ فلسطین میں اسپتالوں میں زیرعلاج کورونا مریضوں  کی تعداد 193 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 79 انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

مغربی کنارے اور القدس  میں انفیکشن کی شرح 15.7 فیصد تھی۔ غزہ میں 30 فیصد  سامنے آئی ہے جو کہ بہت زیادہ اور خطرناک تناسب ہے۔

انہوں نے اس نے کہا کہ ہم وعدہ کرتے ہیں کہ ہم چوتھی لہرمیں مضبوطی سے داخل ہوچکے ہیں۔حکومت کی طرف سے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ ہم ان پر عمل کرنے کی امید رکھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button