مادروطن کی بہادر ونڈر بیٹی گلِ زہرا رضوی کےخلاف ملک دشمن کالعدم سپاہ صحابہ کا بزدلانہ اقدام

15 ستمبر, 2021 16:12

شیعیت نیوز: وطن عزیز پاکستان کو تکفیریت اور ناصبیت کے ناسور سےنجات دلانے کیلئے سرگرم مادروطن کی باوفا اور غیرت مند بیٹی گل زہرا رضوی کے خلاف سعودی نواز وہابی دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کے دہشت گرد سرگرم، اسلام آباد میں شیعہ مقدسات کی توہین اور مسلمہ مسلک اہل تشیع کو کافر قرار دینے پر کالعدم سپاہ صحابہ کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست جمع کروانے پر تکفیری دہشت گردوں نے سیدہ گلِ زہرا رضوی کےخلاف توہین صحابہ کا جھوٹاالزام عائد کرتے ہوئے ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواست تھانے میں جمع کروادی ۔

تفصیلات کےمطابق ملک دشمن کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی /داعش کے دہشت گردوں نےمحمد ادریس نامی ایک دہشت گردکی مدعیت میں الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کی مصداق سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے فعال سماجی کارکن سیدہ گلِ زہرا رضوی کے خلاف توہین صحابہ کا من گھڑت الزام عائد کرتے ہوئےتھانہ کراچی کمپنی میں اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کروادی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم وہابی وناصبی تنظیموں کی شیعہ مخالف سوشل میڈیا مہم ،بھارتی ایجنسی را کی پشت پناہی پر ریاستی ادارے خاموش

ذرائع کے مطابق سیدہ گل زہرا نے اپنے چند ساتھیوں کے ہمراہ گذشتہ روز تھانہ کراچی کمپنی میں کالعدم سپاہ صحابہ کے بدنام زمانہ دہشت گرد عبدالرحمن معاویہ اور اس کےساتھیوں کے خلاف مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست جمع کروائی تھی جس میں انہوں نے کالعدم سپاہ صحابہ کی جانب سے شیعہ مقدسات کی توہین، عزاداری امام حسین ؑ پر پابندی اور شیعہ عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی کےخلاف توہین آمیز الفاظ کے استعمال پر توہین مکتب تشیع اور مقدسات تشیع کے تناظر میں ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواست متعلقہ پولیس افسران کے پاس جمع کروائی تھی ۔

سعودی نواز دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کے کارندوں نے سول سوسائٹی اور گل زہرا کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست کے ردعمل میں الٹا گل زہرا رضوی پر خلیفہ اول ، خلیفہ دوئم ،اصحاب کرام کی توہین کا جھوٹا الزام عائد کرتے ہوئےاندراج مقدمہ کی درخواست جمع کروادی ہے اور تعزیراتی ودہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے کے اندراج کا مطالبہ کیاہے، افسوس ناک بات یہ ہے کہ تھانہ کراچی کمپنی کی پولیس انتظامیہ نے اس جھوٹے الزام پر مبنی یہ درخواست قبول بھی کرلی ۔

یہ بھی پڑھیں: ملک دشمن وہابی دہشت گردتنظیم کالعدم تحریک طالبان کاحملہ، پاک فوج کے7 جوان شہید،4زخمی

واضح رہے کہ سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی بہادر اورنڈر قوم کی بیٹی سیدہ گل زہرا رضوی نے ہمیشہ آپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر تکفیریت کےخلاف آواز حق بلند کی ہے، حکومت وقت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چاہیئے کہ وہ نہتی گل زہرا رضوی کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور اسلام آباد میں فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے والے ان ملک دشمن تکفیری دہشت گردوں کو لگام ڈالی جائے جنہوں نے ماضی میں نہ فقط ہزاروں شیعہ سنی بے گناہ شہریوں کےخون ناحق سے ہولی کھیلی بلکہ پاک فوج کے جوانوں کے سروں سے فٹ بال کھیل کر ہماری قومی غیرت کو للکارا تھا۔

11:44 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top