دنیا

القاعدہ جلد امریکہ پر ایک حملہ کرے گی، ارویل ہینس

شیعیت نیوز: امریکہ کی ڈائریکٹر ڈیفنس انٹیلی جنس ارویل ہینس نے دہشت گرد تنظیم القاعدہ کی جانب سے امریکہ پر جلد حملے کے خدشے کا اظہار کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سکیورٹی سمٹ سے خطاب کے دوران امریکہ کی ڈائریکٹر ڈیفنس انٹیلی جنس ارویل ہینس کا کہنا تھا کہ القاعدہ جلد امریکہ پر ایک حملہ کرے گا۔

ارویل ہینس کا کہنا تھا کہ افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد القاعدہ کا خطرہ بڑھ گیا، القاعدہ کو امریکہ پر حملے کی صلاحیت حاصل کرنے میں ایک سے دو سال لگیں گے۔

انھوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کو مانیٹر کرنے کی امریکی صلاحیت کم ہو گئی ہے، دوبارہ رسائی کے لیے راستے تلاش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ہمیں امریکہ پر بھروسہ نہیں ہے، عملی طور پر پابندیاں ختم کی جانی چاہئیں، محسن بہاروند

اس سے پہلے امریکہ کی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس ارویل ہینس کا کہنا ہے کہ افغانستان اب بین الاقوامی دہشت گردی کے لیے بڑا خطرہ نہیں رہا۔

امریکی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس ارویل ہینس نے سالانہ انٹیلی جنس اور نیشنل سکیورٹی سمٹ میں شرکت کی جس دوران ان کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس کمیونٹی اب افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کی ممکنہ تشکیل نو پر نظر رکھ رہی ہے۔

ارویل ہینس کا کہنا تھا کہ افغانستان بین الاقوامی دہشت گردی کے لیے بڑا خطرہ نہیں رہا، عالمی سطح پر زیادہ خطرہ اب صومالیہ،یمن،عراق، شام اور خاص طور پر داعش سے ہے۔

ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس ارویل ہینس نے تسلیم کیا کہ امریکی انخلا کے بعد افغانستان سے ملنے والی انٹیلی جنس معلومات اب کم ہوگئی ہیں لیکن امریکہ کو افغان سرزمین سے دہشت گردی کا فی الحال خطرہ نہیں۔

دوسری جانب ڈپٹی ڈائریکٹر سی آئی اے ڈیوڈ کوہن نے بھی دہشت گردی کےخطرات بڑھنے کا اشارہ کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ پر آئندہ چند سالوں میں القاعدہ کے علاوہ داعش خراساں بھی حملے کر سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button