دنیا

افغانستان کی طالبان حکومت کے ساتھ لا تعلق رہیں گے، فرانسیسی وزیر خارجہ

شیعیت نیوز: فرانسیسی وزیر خارجہ نے طالبان کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پیرس، افغانستان میں طالبان کی حکومت کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں رکھے گا۔

فرانسیسی وزیر خارجہ ژان ایو لے دریان نے اتوار کے روز قطر میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کے لئے روانہ ہونے سے قبل افغانستان سے انخلا کے بارے میں کہا ہے کہ طالبان نے کہا تھا کہ وہ افغانستان سے غیر ملکیوں اور ملک سے باہر جانے کے خواہاں افغان شہریوں کو بیرون ملک منتقل ہونے دیں گے اور ملک میں ایک وسیع البنیاد حکومت تشکیل دیں گے مگر انھوں نے سراسر جھوٹ بولا۔

انہوں نے کہا کہ فرانس، افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے اور اس حکومت کے ساتھ رابطہ برقرار کرنے سے گریز کرے گا۔ پیرس نے مذاکرات کر کے افغانستان سے تین ہزار افراد کو منتقل کیا ہے۔

لےدریا نے کہا کہ ابھی افغانستان میں کچھ فرانسیسی شہری اور ایسے افغان شہری موجود ہیں جو ملک سے باہر منتقل ہونا چاہتے ہیں۔

اس سے قبل فرانسیسی صدر میکرون نے طالبان کے ساتھ پیرس کے مذاکرات کے بارے میں کہا تھا اس قسم کی گفتگو کا مقصد افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنا نہیں ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ قطر میں طالبان کے دفتر کے ترجمان نے کہا ہے کہ طالبان، تمام ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات کی برقراری کے خواہاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : افغان فوج کے واشنگٹن پر انحصار پر سوالیہ نشان ہے؟ پروفیسرگلن ڈیزن

دوسری جانب افغانستان سے غیر ملکی شہریوں کے انخلا کا عمل بدستور جاری ہے۔

پورٹ کے مطابق افغانستان کے امور میں امریکہ کے سابق نمائندے زلمی خلیل زاد نے ہفتے کے روز اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں اعلان کیا ہے کہ گذشتہ تین روز کے دوران دسیوں امریکیوں سمیت ڈھائی سو غیر ملکی شہریوں کو افغانستان سے بیرون ملک منتقل کیا گیا ہے۔

پندرہ اگست کو افغانستان کے اقتدار پر طالبان گروہ کا کنٹرول ہو جانے کے بعد سے اس ملک سے ہزاروں کی تعداد میں غیر ملکی شہریوں منجملہ امریکی و جرمن نیز دو نیشلٹی کے حامل افغان شہریوں کو بیرون ملک منتقل کیا جا چکا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button