عراق

شمالی عراق میں داعش کا نائیہ گاؤں پر حملہ، 11 جاں بحق و زخمی

شیعیت نیوز: تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے شمالی عراق میں نائیہ گاؤں پر حملہ کیا جس میں 4 لوگ مارے گئے اور 7 زخمی ہوئے۔

داعش نے یہ حملہ صوبے نینوا میں موصل شہر کے قریب نائیہ گاؤں پر کیا۔ مارے جانے والوں میں دو فوجی اور دو عام لوگ شامل ہیں۔

جمعہ اور سنیچر کی درمیانی رات کو یہ حملہ ایسی حالت میں ہوا کہ گذشتہ کچھ ہفتوں سے ’مخمور‘ علاقے کے حالات کشیدہ چل رہے تھے۔

مخمور کے قریب القیارہ علاقے کے گورنر صالح الجبوری اس حملے کے حوالے سے بتایا کہ داعش کے دہشت گردوں نے ہلکے اسلحوں اور مورٹر سے ایک چک پوسٹ پر حملہ کیا۔

گذشتہ ہفتے بھی داعش نے اسی طرح کا ایک حملہ صوبے کرکوک میں کیا تھا جس میں عراقی فیڈرل پولیس کے 13 جوان مارے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : النصرالمبین آپریشن کے تیسرے مرحلے کا آغاز، عظیم کامیابیاں حاصل ہوئیں، یحیی سریع

دوسری جانب حکومت عراق کی اجازت کے بغیر اس ملک کی سرزمین میں غیر قانونی طور پر موجود ترک فوج کے 2 اور سپاہی ہلاک و زخمی ہوگئے۔

ترکی کی وزارت دفاع سے جاری بیان میں آیا ہے کہ شمالی عراق کے پنجہ رعد نامی علاقے سے پی کے کے کے ایک گروہ کی طرف سے ہوئی فائرنگ میں ترک فوج کا ایک سپاہی مارا گیا اور ایک زخمی ہوا۔ ترکی کی فوج ایسی حالت میں عراقی سرزمین میں موجود ہے کہ حکومت بغداد اس موجودگی کو ناجائز قبضہ کے مترادف مانتے ہوئے بارہا اسکی مذمت کر چکی ہے۔

سنیچر کے روز بھی شام کے صوبے ادلب میں ترکی کی گشتی اکائی پر حملہ ہوا تھا جس میں 5 ترک فوجی ہلاک و زخمی ہوئے۔ اس حملے کے بعد ترک وزیر دفاع خلوصی آکار سمیت اس ملک کے دیگر اعلی عہدیداروں نے صوبے ھاتای اور شام سے ملی ترکی کی سرحد کے زیرو پوائنٹ کا دورہ کیا تھا۔

ترک وزارت دفاع کے بیان میں آیا ہے کہ پی کے کے کےذیلی گروہ وائی پی جی کے 4 عضو، چشمہ صلح نامی علاقے میں اس وقت مارے گئے جب وہ ترکی کی سرزمین میں نفوذ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ ترکی نے دہشت گردوں سے نمٹنے کے بہانے دو سال سے زیادہ مدت سے شام اور عراق کے کئی علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے جسکی شامی عوام اور حکومت کے علاوہ عالمی برادری بھی مذمت کرتی رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button