اہم ترین خبریںایران

سپاہ پاسداران کا عراق میں دہشت گرد عناصر کے ٹھکانوں پر حملہ

شیعیت نیوز: ایران کی آئی آر جی سی فورس نے شمالی عراق میں دہشت گرد عناصرکے ٹھکانوں پر کارروائی کی۔ دوسری طرف ایران میں کورونا کے مریضوں کی تعداد باون لاکھ اٹھاون ہزار سے تجاوز کرگئی ۔

اطلاعات کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی) نے شمالی عراق کے کردستان علاقے میں جمعہ کو علی الصباح ایک آپریشن کیا جس میں خاص ڈرون کا استعمال ہوا جو ہدف پر لگنے کے ساتھ ہی پھٹ جاتے ہیں۔

آئی آر جی سی کی بری یونٹ کے کمانڈر جنرل محمد پاکپور کی طرف سے شمالی عراق میں دہشت گرد عناصر کی موجودگی کے بارے میں کئے گئے انتباہ کے بعد، اس فورس نے جمعہ کو علی الصباح شمالی عراق میں دہشت گرد عناصر کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

آئی آر جی سی فورس نے اس آپریشن میں خاص ڈرون کے علاوہ، خاص قسم کی توپیں بھی استعمال کیں جن سے کسی بھی چھوٹے سے چھوٹے ہدف کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

اس آپریشن کے بارے میں مزید تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی ہرزہ سرائی پر، ایران کی وزارت خارجہ کا دو ٹوک جواب

وسری جانب ایران میں مزید اکیس ہزار سے زائد مریضوں کے اندارج کے بعد کورونا کے مریضوں کی تعداد باون لاکھ اٹھاون ہزار سے تجاوز کرگئی ۔

ایران کی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران اکیس ہزار ایک سو چودہ مریضوں کا اندارج کیا گیا جن میں سے تین ہزار ایک سو ستاسی مریضوں کو اسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت پیش آئی۔

وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد باون لاکھ اٹھاون ہزار نو سو تیرہ ہوگئی ہے جبکہ پینتالیس لاکھ نو ہزار نو سو سے زائد افراد اب تک شفایاب ہوچکے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں چار سو پینتالیس افراد کورونا کے مقابلے میں جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ تیرہ ہزار تین سو اسی ہوگئی ہے۔

کورونا کے عالمی اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں بائیس کروڑ سے زائد افراد کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں جن سے میں چھیالیس لاکھ بائیس ہزار افراد کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button