اہم ترین خبریںلبنان

لبنان میں ایک سال سے زائد ڈیڈلاک کے بعد حکومت بنانے پر اتفاق

شیعیت نیوز: لبنان میں 13 ماہ کے ڈیڈلاک کے بعد بلآخر حکومت کی تشکیل کا معاہدہ طے پا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق لبنانی رہنماؤں نے جمعے کے روز نجیب میقاتی کی قیادت میں 24 وزرا پر مشتمل حکومت کی تشکیل پر اتفاق کیا۔

صدارتی حکم نامے کے مطابق وزیراعظم نجیب میقاتی اور صدر میشل عون نے اسپیکر پارلیمنٹ کی موجودگی میں حکومت کی تشکیل کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنان میں ایک سال سے زائد عرصے ڈیڈلاک تک باضابطہ حکومت کا قیام نہ ہونے سے معاشی حالات مزید خراب ہوگئے ہیں۔

حکومت کے تشکیل کے معاہدے کے موقع پر نجیب میقاتی میڈیا سے گفتگو کے دوران آبدیدہ ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال انتہائی خراب ہے مگر ہم لبنانی متحد ہوتے ہیں تویہ ناممکن نہیں، ہمیں ایک دوسرے کے ہاتھوں کو تھامنا ہے، ہم ایک دوسرے کے ساتھ متحد، پر امید اور عزم کے ساتھ کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : عباس ٹاؤن کراچی سبیل حملہ کیس، گرفتار شیعہ عزاداروں کےحوالے سے اہم خبر سامنے آگئی

دوسری جانب حزب اللہ نے لبنان کو ایندھن ارسال کرنے کے تہران کے اقدام کو امریکی محاصرہ کی شکست کا نقطہ آغاز قرار دیا ہے۔

حزب اللہ کی اکزیکیوٹیو شوری کے نائب نے کہا کہ ایران کے ایندھن سے لدے ایرانی جہاز کے یہاں پہنچنے کے بعد ہم امریکی محاصرہ کی شکست کے نئے مرحلہ میں داخل ہو گئے ہیں۔

المنار کے مطابق حزب اللہ کے رہنما نائب شیخ علی دعموش نے کہا کہ ایران کی طرف سے ایندھن سے لدے جہاز ارسال ہونے سے امریکیوں کی اوقات سامنے آ گئی اور لبنانیوں پر دباو ڈالنے کی امریکی کوشش ناکام ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی طرف سے ایندھن کی ترسیل سے یہ بات ظاہر ہوگئی کہ لبنانی قوم کے بحران کے پیچھے امریکہ اور اسکے کرایے کے ٹٹو ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ لبنانی مفتی شیخ احمد قبلان نے کہا تھا کہ لبنان کو امریکہ کی طرف سے تھوپی گئی جنگ کا سامنا ہےاور ایران کی طرف سے ایندھن کی ترسیل لبنان پر امریکی تسلط کے خاتمہ کا مقدمہ ہو سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button