ہماری نظر میں ناموس رسالت صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اصل شاتم کالعدم تکفیری ٹولے کا سرغنہ ہے،علامہ عبدالخالق اسدی
شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے صوبائی شوریٰ کے اجلاس میں عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام کی بنیاد ختم نبوت پر کامل ایمان پر منحصر ہے، جو شخص ختم نبوت پر ایمان کامل نہیں رکھتا وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں موجود غدار تکفیری عناصر مسلمانوں کے مابین اخوت اور بھائی چارے کی فضا کو خراب کرنا چاہتے ہیں. یہی وجہ ہے کہ حقیقی معنوں میں ناموس رسالت صل اللہ علیہ وآلہ وسلم پر مسلمانوں کے تمام فکر کو یکجا کر کے مادر وطن پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے تک و دو کرنے کے بجائے ملک میں موجود بھائی چارے کی فضا خراب کرنے کیلئے سازشی اے پی سی اور متنازعہ بیانات داغے جا رہے ہیں. ہماری نظر میں ناموس رسالت صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اصل شاتم اس ہی تکفیری ٹولے کا سرغنہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امام حسینؑ کا درس حریت دنیا بھر کی مظلوم اقوام کیلئے امید کی کرن ہے،علامہ نصرت بخاری کا لاہورہائیکورٹ میں خطاب
انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کو ناموس رسالت کے پرچم تلے یکجا ہونے کہ اشد ضرورت ہے. اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ص کے امتی اور قائد اعظم محمد علی جناح و علامہ محمد اقبال کے کارکن پر ہی جچتا ہے. لہٰذا سازشی عناصر کو دیوار سے لگاتے ہوئے غلامان رحمت اللعالمین حضرت رسول خدا صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس وقت یکجہتی کے ساتھ عملی جدوجہد کیلئے آمادہ رہنے کی ضرورت ہے۔







