دنیا

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا طالبان سےانسانی حق کا احترام کرنے کا مطالبہ

شیعیت نیوز: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے طالبان سے پر امن دھرنوں اور مظاہروں کے حق کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک ٹویٹ میں پرامن دھرنے اور مظاہرے کو انسانی حقوق کا حصہ قرار دیتے ہوئے طالبان سے عوام کے اس حق کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

آوا نیوز کے مطابق، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک ٹویٹ میں، منگل کے روز کابل میں مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف طالبان کے غیر انسانی رویہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ آزادی کے حق کا استعمال کرتے ہوئے پُر امن دھرنا انسانی حقوق میں شامل ہے، جس کا طالبان کو احترام کرنا چاہیئے اور لوگوں کو اپنے حقوق سے استفادہ کرنے کی اجازت دی جائے۔

سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں کابل میں ہوئے مظاہرے کے دوران طالبان کو مظاہرین اور نامہ نگاروں کے ساتھ بد سلوکی اور انہیں منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صوبہ پنجشیر کی جنگی صورتحال اور کابل میں سخت سیکورٹی

کچھ چشم دید گواہوں کا کہنا ہے کہ طالبان نے مظاہرین کے خلاف تشدد سے کام لیا، ان کی گاڑیوں اور نامہ نگاروں کے کیمروں کو نقصان پہونچایا اور حتیٰ خواتین کی پٹائی بھی کی۔

دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ طالبان کو تسلیم کرنے میں ابھی بہت وقت لگے گا۔

امریکی صدر جو بائیدن نے دارالحکومت واشنگٹن میں صحافیوں کی جانب سے طالبان کو تسلیم کرنے کے سوال کا جاوب دیتے ہوئے کہا کہ طالبان کو تسلیم کرنے میں ابھی بہت وقت لگے گا۔

اس سے قبل وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ امریکہ کو طالبان کو افغانستان کی قیادت کے طور پر تسلیم کرنے میں کوئی جلدی نہیں۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا کہ طالبان کی رفتار کو دیکھ تسلیم کرنے کا یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائےگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button