عراق

عراق میں داعش کے دو خطرناک دہشت گرد گرفتار، نیٹ ورک تباہ

شیعیت نیوز: عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے پولیس کے تعاون سے جاری آپریشن کے دوران، داعش کے دو خطرناک دہشت گرد گرفتار کرلیے ہیں۔

خبروں میں کہا گیا ہے کہ حشد الشعبی کے جوانوں نے گہری انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر شمالی بغداد کے علاقے الصافی میں ایک مقام پر چھاپہ مار کر داعش کے ایک خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ دہشت گرد کے خفیہ ٹھکانے سے بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

داعش کا یہ دہشت گرد بم نصب کرنے کا ماہر بتایا جاتا ہے۔ اس سے پہلے عوامی رضاکار فورس نے ایک اور انٹیلی جنس آپریشن کے دوران داعش کے پیغام رساں کو گرفتار کیا تھا، اس کی گرفتاری عراقی پولیس کے تعاون سے عمل میں آئی۔

کہا جارہا ہے کہ عرا ق کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے، صوبہ کرکوک میں داعش کے ایک نیٹ ورک کا پتہ لگانے کے بعد اسے تہس نہس کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکام نے فلسطینی خاندان سے زبردستی مکان مسمار کرادیا

واضح رہے کہ عراق میں دو ہزار سترہ میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اس ملک کے بعض علاقوں میں داعش سے وابستہ کچھ دہشت گرد عناصر روپوش ہیں جو موقع ملنے پر دہشت گردانہ حملے کر کے عراقی عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے داعش دہشت گرد گروہ کے ان باقی بچے عناصر کا صفایا کرنے کے لئے بھی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔

دوسری جانب عراقی ذرائع نے دہشت گرد امریکی فوج سینٹ کام کے لاجسٹک قافلے پر حملے کی خبر دی ہے۔

صابرین نیوز چینل کے مطابق دہشت گرد امریکی فوج سینٹ کام کے اس قافلے کو وسطی عراق کے صوبے بابل میں حملہ کا نشانہ بنایا گیا۔ چینل اس حملے کی مزید تفصیلات بیان نہیں کی۔

عراق میں سفر کرنے والے امریکی لاجٹسک قافلوں کو پچھلے چندماہ سے تواتر کے ساتھ نشانہ بنایا جارہا ہے۔

عراقی عوام اور سیاسی دھڑوں کی اکثریت اپنے ملک سے امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ عراقی پارلیمنٹ بھی اس حوالے سے ایک بل پاس کر چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button