پی ٹی آئی حکومت کا ایک اور شرمناک اقدام ، علامہ شہنشاہ حسین نقوی پر مزید پابندیاں عائد
شیعیت نیوز: تحریک انصاف کی ظالم حکومت کاایک اور شرمناک اقدام، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے اپنےشہر میں انہی کے پسندیدہ عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی پر پابندی عائد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے نامور شیعہ عالم دین بین الاقوامی شہرت یافتہ خطیب اہل بیتؑ علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی پر پنجاب کے مختلف اضلاع میں پےدرپےلگنے والی پابندیوں کے بعد اب وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے آبائی علاقے راولپنڈی میں بھی داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: جو نقصان فرقہ وایت کے نام پر شیعہ سُنی بھائیوں نے اٹھایا،ہم نہیں چاہتے یہ فضاءدوبارہ قائم ہو، علامہ ناظرعباس
ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں الزام عائد کیا گیاہے کہ علامہ شہنشاہ حسین نقوی کے بارے میں حساس اداروں نے رپورٹ دی ہے کہ یہ اشتعال انگیز تقاریر کرتے ہیں اور ان کے راولپنڈی میں خطاب سے نقص امن کا خطرہ ہے ، لہذٰا انہیں راولپنڈی میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔
واضح رہے کہ یہ وہی علامہ شہنشاہ نقوی ہیں جن کے بارے میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نےچندروز قبل کہا تھا کہ میری خواہش ہے کہ علامہ شہنشاہ حسین نقوی محرم الحرام کے دس روز مسلسل پی ٹی وی پر مجالس عزا سے خطاب کریں ۔حیرت انگیز بات ہے کہ ملک کا وزیر داخلہ جس عالم دین کی تعارف و توصیف کرے اسی ملک کا ایک ڈی سی اس عالم دین کو اشتعال انگیز مقرر دے ۔







