اہم ترین خبریںایران

شیخ عبدالامیر قبلان کے انتقال پر رہبر معظم آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کا تعزیتی پیغام

شیعیت نیوز: آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل کے نام ایک پیغام میں لبنان کے شیعوں کی سپریم اسلامی کونسل کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ عبدالامیر قبلان کی وفات پر تعزیت پیش کی ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی کے تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

حجۃ الاسلام و المسلمین جناب آقای سید حسن نصر اللہ دامت برکاتہ

مجاہد عالم دین مرحوم حجۃ الاسلام و المسلمین جناب شیخ عبدالامیر قبلان رحمۃ اللہ علیہ کی وفات پر میں ان کے معزز خاندان، سپریم اسلامی کونسل کی گرانقدر تنظیم، مرحوم کے تمام دوستوں اور چاہنے والوں اور لبنان کے تمام شیعوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔

مرحوم استقامت کے محاذ اور خود آپ کے لیے ایک گرانقدر اور باوفا دوست تھے اور انھوں نے لبنان میں اعلی اہداف کی خدمت میں ایک بابرکت عمر گزاری۔ ان کی وفات، باعث رنج و افسوس ہے۔

میں خداوند عالم سے مرحوم کے لیے رحمت و مغفرت کی دعا کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : فرانس کی سیمنٹ کمپنی کی جانب سے داعش کو بھتہ دینے کا انکشاف

دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ ملک میں وسیع البنیاد حکومت کے قیام پر توجہ دیں۔

ایرانی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن فداحسین مالکی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ طالبان کو وسیع البنیاد حکومت کے قیام پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کو معلوم اچھی طرح ہے کہ وہ افغانستان جیسے کثیر نسلی ملک کو اکیلے چلانے پر قادر نہیں ہیں۔

انہوں نے طالبان کی جانب سے ایران سے مدد کی درخواست کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اچھی طرح معلوم ہے کہ افغانستان کی ارضی سالمیت ایران کے لیے انتہائی اہم ہے دوسرے یہ کہ تہران افغانستان کے اندرونی معاملات میں ہرگز مداخلت نہیں کرے گا۔

ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن نے کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال افغان عوام اور ہمسایہ ملکوں کے حق میں نہیں ہے، کیونکہ خانہ جنگی کے خطرات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

فدا حسین مالکی نے کہا کہ عبداللہ عبداللہ جیسے پشتو اور فارسی بولنے والے ایران کے دوست تہران کی پالیسی کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک وسیع البنیاد حکومت کے قیام کے بغیر افغانستان میں استحکام ممکن نہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button