ملیر تھانے میں بھی اورنگزیب فاروقی و گستاخ زاہد سعید کے خلاف توہین مذہب کی درخواست دائر

08 ستمبر, 2021 13:12

شیعیت نیوز: کراچی کے تھانہ ملیر سٹی میں بھی ایک مومن کی جانب سے توہین مولا علیؑ، توہین مذہب و فرقہ وارانہ تقاریر کے خلاف ملک بھر کی طرح دہشت گرد ملعون اورنگزیب فاروقی، گستاخ زاہد سعید سمیت 20 مولویوں کے خلاف توہین مذہب و مذہبی منافرت کی ایف آئی کی درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ کراچی میں ایک کالعدم دہشت گرد جماعت کی جانب سے شیعیت کے خلاف ایک کانفرنس منعقد کی گئی جس میں دہشت گرد ملعون اورنگزیب فاروقی، گستاخ زاہد سعید بھٹہ اور دیگر 20مولوی شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : اہل بیتؑ ، مکتب تشیع، علمائے شیعہ اور اذان کےخلاف کالعدم سپاہ صحابہ کی تازہ مہم جوئی کی اصل وجہ کیا ہے؟؟ حیران کن انکشافات

اس کانفرنس میں شیعہ اذان، شیعہ کلمے اور عزاداری نواسہ رسول کو دہشت گردی کہا گیا اور شیعہ مقدسات کی توہین کی گئی۔جس کی ویڈیو درخواست کے ساتھ فراہم کی گئی ہے۔

اس توہین سے مجھ سمیت ملک بھر کے شیعوں کی دل آزاری ہوئی اور مذہبی جذبات مجروح ہوئے۔

اس کے علاوہ شیعہ مذہب کے خلاف غلیظ زبان بھی استعمال کی گئی جس بنا پر ان تمام مولویوں توہین مذہب، نفرت انگیز و فرقہ واریت پر مبنی تقاریرکرنے پر دفعہ A-295, 298 کے تحت ایف آئی آر درج کر کے فوری گرفتار کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : توہین صحابہ کا جھوٹا مقدمہ ، شیعہ ماہر قانون نے تکفیری مدعیان اور ساتھی پولیس افسر کی نیندیں حرام کردیں

واضح رہے کہ مولا علیؑ کی شان میں گستاخی اور شیعہ مذہب اور مقدسات کی توہین کے بعد ملک بھر کے شیعہ سنی عاشقان اہل بیت کے دل غم زدہ ہیں اور اس کانفرنس کے شرکاء کے خلاف تھانوں میں ایف آئی آر کی درخواتیں دی جارہی ہین لیکن تاحال کسی بھی درخواست پر پولیس کی جانب سے کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔

5:16 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔