سعودی عرب

سعودی بادشاہ نے عوامی سلامتی کے سربراہ کو عہدے سے برطرف کردیا

شیعیت نیوز: سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان نے مالی بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر عوامی سلامتی کے سربراہ کو عہدے سے برطرف کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق عوامی سلامتی کے سربراہ فرسٹ لیفٹیننٹ جنرل خالد الحربی سے جبری استعفیٰ لیا گیا ہے ۔

گزشتہ روز جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ’ الحربی پر عوامی پیسے پر قبضہ کرکے اسے ذاتی مقاصد میں استعمال کرنے، دھوکہ دہی، رشوت ستانی اور عوامی اور نجی شعبے کے 18 افراد پر اثر انداز ہوکر ان کا استحصال کرنے سمیت متعدد جرائم میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

سعودی عرب کے بادشاہ نے قومی انسداد رشوت ستانی کمیشن کو حکم دیا ہے کہ الحربی کے خلاف کیس اور اس سے منسلک افراد کے خلاف بھی تحقیقاتی کاررروائی مکمل کرے۔

گزشتہ روز کرپشن کے خلاف مزید 20 نئے کیسز داخل کیے گئے ہیں جن میں سے کچھ میں نیشنل گارڈز اور کچھ میں وزارت داخلہ کے سابق سیکیورٹی حکام بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی حکام یمنی تارکین وطن کو ملک بدر کرنا بند کریں، ہیومن رائٹس واچ کامطالبہ

دوسری جانب مملکت سعودی عرب نے وزارت برائے اوقاف اور مذہبی امور سے اہل فلسطینی حج اور عمرہ کمپنیوں کے معاہدے کے تحت عمرہ کی سعادت کے لیے شہریوں سے درخواستیں وصول کرنے کی اجازت دی ہے۔

سعودی عرب کا کہنا ہے کہ سال 2021-2022 کے عمرہ سیزن میں عمرہ کی ادائیگی کے خواہش مند افراد سے درخواستیں وصول کرنے کی اجازت دی ہے۔

وزارت اوقاف اور مذہبی امور کے انڈر سیکریٹری حسام ابو الرب نے بتایا کہ سعودی عرب نے فلسطینی کمپنیوں کو عمرہ کے سیزن کے دوران کام کرنے کے معاہدے حاصل کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

عمان میں سعودی عرب کے قونصل جنرل فہد الراشدی سے ملاقات کے دوران ، موجودہ سال کے لیے عمرہ سیزن کے انتظامات اور وزارت حج اور صحت کی جانب سے نافذ کیے گئے نئے طریقہ کار کے مطابق حجاج کے باہر نکلنے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button