اہل بیتؑ ، مکتب تشیع، علمائے شیعہ اور اذان کےخلاف کالعدم سپاہ صحابہ کی تازہ مہم جوئی کی اصل وجہ کیا ہے؟؟ حیران کن انکشافات

08 ستمبر, 2021 11:30

شیعیت نیوز:خاندان رسالتؐ کے مقابل خاندان بنو امیہ کی جھوٹی فضیلت و تکریم کی کوشش، مکتب تشیع پر توہین صحابہ کے جھوٹے الزامات ومقدمات کے اندراج،نامور شیعہ عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی اور شیعہ اذان پر پابندی کی کالعدم سپاہ صحا بہ اور اس کے سرغنہ بدنام زمانہ دہشت گرد اورنگزیب فاروقی کی جانب سے حالیہ مہم جوئی کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے جس میں حیران کن انکشافات بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کی اعلیٰ قیادت میں وسائل کی بندر بانٹ، بیرونی فنڈنگ میں خورد برد اور اختیار واقتدار کی رسی کشی کے بعد تنظیم کے دو ٹکڑوں میں تقسیم ہوجانے کے سبب ملک بھرمیں شیعہ مخالف فضاء کوپروان چڑھایا گیا تاکہ اندرونی اختلافات سےکارکنان و عوام کو غافل رکھا جائے اور ملک بھرمیں ایسا تاثر دیا جائے کہ ہم اپنے اصل مقصد یعنیٰ شیعہ دشمنی کے ایجنڈے پر شدت کے ساتھ کارفرماہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اذان میں علیاً ولی اللہ کو دہشتگردی قراردینے والے تکفیری زاہد سعید بھٹہ ایڈوکیٹ کے خلاف اہم اقدام اٹھ گیا

باوثوق ذرائع کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ اورنگزیب فاروقی نے اپنی کرسی صدارت بچانے اور خود پر عائد کرپشن اور خوردبرد کے الزامات سے جان چھڑانے کےچکر میں وطن عزیز کو فرقہ وارانہ منافرت اور مذہبی شدت پسندی کی نئی آگ میں جھونکے کی مذموم کوشش کی ہے ۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ اہل سنت والجماعت سابقہ کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت میں اختیارات اور اقتدار کی جنگ شدت اختیار کرگئی، کالعدم سپاہ صحابہ دو حصوں میں تقسیم ہوگئی ، سنی رابطہ کمیٹی پاکستان کے نام سے علیحدہ تنظیم کا قیام ،سابق سربراہ کالعدم سپاہ صحابہ گستاخِ امام مہدیؑ حق نواز جھنگوی (جہنم مقام)کے بیٹے سابق رکن پنجاب اسمبلی مسرور نواز جھنگوی کو چیئرمین مقررکردیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ (اہل سنت والجماعت ) میںمالی بےضابطگیوں، کرپشن اور غیر ملکی فنڈنگ میں خوردبرد کے سبب  اختلافات شدت اختیار کرجانے کے بعدمسرورنواز جھنگوی اور اسکے ہم خیال ساتھیوں اور دیگر رہنماؤں نے سربراہ احمد لدھیانوی اور اورنگزیب فاروقی پر عدم اعتماد کرتے ہوئے سنی رابطہ کمیٹی پاکستان کے نام سے علیحدہ جماعت بنانے کا اعلان کردیا ہے ، جس کا پہلا چیئرمین مسرور نواز جھنگوی کو نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ شہنشاہ نقوی کے خلاف حکومتی اقدامات، علامہ راجہ ناصرعباس کا بڑا بیان سامنے آگیا

ذرائع کے مطابق نئی جماعت کا پہلا باضابطہ اجلاس چیئرمین مسرورنواز جھنگوی کی زیر صدارت جھنگ مرکز میں منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے ذمہ داران نے شرکت کی،اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیاکہ توہین صحابہ کے خلاف25 ستمبر بروز ہفتہ راولپنڈی میں جلسہ منعقد کیاجائے گا تاکہ سادہ لوح اہل سنت کو اورنگزیب گروپ کی حالیہ اچھل کود ، سپاہ صحابہ کے شیعہ دشمن اقدامات اور اجتماعات سے اپنی جانب متوجہ کیا جائے اور اسی شیعہ مخالف مہم کو سیڑھی بنا کر اپنا نیا تنظیمی سیٹ اپ بھی مضبوط کیا جائے۔

واضح رہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ کے اندر ٹوٹ پھوٹ اور ایک علیحدہ تنظیم کے قیام کی خبریں اب تو قومی اخبارات کی بھی زینت بن چکی ہیں اور کئی ایک روزناموں میں اس کے چرچے ہورہے ہیں، روزنامہ اوصاف کے مطابق اجلاس میں سندھ سےسید عاصم شاہ ، ناصرچوہدری ، پنجاب سے بابر ندیم ،خیبرپختونخواسے عبدالرحمٰن فاروقی کو رابطہ کمیٹی کا ممبر نامزد کیا گیاہے ۔ مرکزی رابطہ کمیٹی کو ملک بھرمیں فعال کرنے اور رابطے بڑھانے کیلئے باہمی مشاورت کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ جبکہ رابطہ کمیٹی کے سرپرست پریل شاہ بخاری ،چیئرمین مسرورنواز جھنگوی ،وائس چیئرمین بابر ندیم اور ناصر چوہدری ہوں گے۔ تنظیمی امور کے ناظم حاجی غلام مصطفیٰ بلوچ ، شعبہ نشرواشاعت کے ذمہ دار عاصم شاہ اور عبدالرحمٰن فاروقی جبکہ شعبہ مالیات کیلئے حاجی طارق حیدری اور اسحاق انجم ہوں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: شیعیان حیدرکرارؑ کا احتجاجی مظاہرہ، مکتب تشیع ، اذان اور ذکر امام علیؑ کی توہین کرنےوالے گستاخوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

اس بھیانک انکشاف کے بعد حکومت پاکستان، ریاستی اداروں اورمقتدرقوتوں کو فوری نوٹس لیتے ہوئے کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ اور ملک میں حالیہ فرقہ وارانہ کشیدگی کے ماسٹرمائنڈ اورنگزیب فاروقی کے خلاف ٹھوس اور موثر قانون کارروائی عمل میں لانے کی ضرورت ہے،ملک کے امن واستحکام اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ غیرملکی اور ملک دشمن خفیہ ایجنسیوں سے حاصل ہونے والی رقوم کےبارے میں بھی تحقیقات کو یقینی بنایاجائے ۔

11:33 شام اپریل 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔