اذان میں علیاً ولی اللہ کو دہشتگردی قراردینے والے تکفیری زاہد سعید بھٹہ ایڈوکیٹ کے خلاف اہم اقدام اٹھ گیا

08 ستمبر, 2021 01:29

شیعیت نیوز: کراچی میں سعودی نواز دہشت گرد تنظیم کالعد م سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے زیر اہتمام تحفظ ناموس صحابہ آل پارٹیز کانفرنس کی آڑ میں منعقدہ شیعہ مخالف اکٹھ کےدوران شیعہ مکتب فکر کے مقدسات، اذان ِ نماز پنجگانہ میں امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالبؑ کے اسم مبارک اور ان کی ولایت کی گواہی کو دہشت گردی قرار دینے والے ایڈوکیٹ وفاقی شرعی عدالت اور رکن پنجاب بار کونسل زاہد سعید بھٹہ کا وکالت کا لائسنس معطل کرنے کا مطالبہ سامنے آگیا، یہ مطالبہ کسی اور کی نہیں خود ان کی وکلاء برادری کی جانب سے سامنے آیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شیعہ مکتب فکر کی مقدسات کی توہین کرنے والے اور اذان میں خلیفتہ المسلمین ، جانشین رسولؐ حضرت علی المرتضیٰ ؑ کی ولایت اوربلافصل خلافت کی گواہی اور اقرار کو دہشت گردی قرار دیکر کروڑوں عاشقان اہل بیتؑ کے مذہبی جذبات کو بری طرح متاثر ، عقائد و ٹھیس پہنچانے اور وطن عزیز میں امن وامان کی صورتحال کو نقصان پہچانے کی کوشش کرنے والے کالعدم سپاہ صحابہ کے سہولت کار زاہد سعید بھٹہ ایڈوکیٹ کے خلاف مسلسل ایف آئی آرز کے اندراج کی درخواستوں کی جمع آوری کے باوجود تاحال کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی کے نہ ہونے کے سبب شیعہ سنی محبان اہل بیتؑ میں اس ملعون کے خلاف نفرت اور اشتعال میں مسلسل اضافہ ہورہاہے ۔

یہ بھی پڑھیں :شیعیان حیدرکرارؑ کا احتجاجی مظاہرہ، مکتب تشیع ، اذان اور ذکر امام علیؑ کی توہین کرنےوالے گستاخوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

اسی سبب اسی گستاخِ اہل بیتؑ کے شعبے ہی سے تعلق رکھنے والے درجنوں وکلاء نے چیئرمین پنجاب بار کونسل کو درخواست لکھ کر زاہد سعید بھٹہ ایڈوکیٹ کے وکالت کے لائسنس کو معطل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے، درخواست گذارسید فخرحسنین رضوی ایڈوکیٹ (ہائیکورٹ ) اور ان کے ایک درجن سے زائد شیعہ سنی ساتھی وکلاء نے موقف اختیار کیا ہے کہ زاہد سعید بھٹہ ایڈوکیٹ نےکالعدم دہشت گرد جماعت کی دعوت پر ایک نام نہاد کانفرنس میں دوران خطاب مختلف مسلم فرقوں کے بنیادی عقائدومقدسات کی بےحرمتی کرتے ہوئے مسلمانوں کےمذہبی جذبات کو مجروح کیا جس کےویڈیو ثبوت موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے پسندیدہ خطیب علامہ شہنشاہ نقوی کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ حمزہ شفقات نے اشتعال انگیز مقرر قرار دے دیا

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پاک وطن کے ایسے نازک حالات میں کہ جہاں ہماری فوج ،پولیس ، قانون نافذ کرنے والے ادارے دن رات اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں وہاں پر اس طرح کی کانفرنس جوکہ کالعدم تنظیموں کی جانب سے غیر ملکی ایجنڈے پر منعقد ہوئی اس میں زاہد سعید بھٹہ ایڈوکیٹ کی جانب سے کی گئی تقریر پاک وطن میں بدامنی ، دہشت گردی، فرقہ واریت اور عوام میں اشتعال پھیلانے کا سبب بنی ، مذہبی مقدسات کی توہین کرکے انہوں نے پاکستان پینل کوڈ کے تحت 295-A، 298-A سمیت بار کونسل ایکٹ اور آئین پاکستان کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے ۔

لہذٰا ریاست مخالف ایجنڈے پر کام کرنے، ملک میں فرقہ واریت کو ہوادینے ، کسی ایک مسلم مکتب فکر کے احساسات کومجروح کرنے اور بار ایکٹ کی خلاف ورزی کے جرم میں زاہدسعید بھٹہ کاپیشہ وارانہ لائسنس تاحیات معطل کرکے انہیں وکالت کیلئے ہمیشہ کیلئے نااہل قرار دیا جائے۔

7:59 صبح اپریل 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔