شیعیان حیدرکرارؑ کا احتجاجی مظاہرہ، مکتب تشیع ، اذان اور ذکر امام علیؑ کی توہین کرنےوالے گستاخوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ
شیعیت نیوز: شیعیان حیدر کرار (ع) کی جانب سے کراچی میں شرپسند گروہ کی جانب سے ملت جعفریہ کیخلاف توہین آمیز مہم اور اذان میں اشھدان علیا ولی اللہ کی گواہی کو دہشت گردی قرار دینے کیخلاف محفل شاہ خراسان سے نمائش تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ بعد ازاں احتجاجی مظاہرے سے علامہ سید اظہر نقوی، علامہ سجاد شبیر نقوی ، ناصرالحسینی اور رحیم جعفری نے خطاب کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے پسندیدہ خطیب علامہ شہنشاہ نقوی کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ حمزہ شفقات نے اشتعال انگیز مقرر قرار دے دیا
احتجاج میں مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں رہنماؤں نے شرپسند ٹولے کی کانفرنس کا نوٹس لیا جائے اور امام علیؑ کے مرتکب افراد کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: جہلم میں خواتین عزاداروں پر ظلم وستم، ایم ڈبلیوایم کی رہنما زہرانقوی کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤنوٹس جمع
رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ شیعہ اور اہل سنت علماء دوسروں کا عقیدہ چھیڑو نہیں اور اپنا عقیدہ چھوڑو نہیں کی پالیسی پر یقین رکھتے ہیں، اذان میں امام علیؑ کی ولایت کی گواہی کو دہشت گردی قرار دینے والے دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے، امام علیؑ کی ولایت کی گواہی تاقیامت دیتے رہیں گے۔







