اہم ترین خبریںیمن

یمنی فوج اور رضاکار فورس انصار اللہ کی حالیہ آپریشن کی کامیابیوں پر جشن

شیعیت نیوز: یمنی عوام نے سوشل میڈیا پر، سعودی امریکی اتحاد کے خلاف یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس انصار اللہ کی حالیہ آپریشن کی کامیابیوں کا جشن منایا ہے۔

یمنی صارفین نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فورس انصار اللہ کا حالیہ آپریشن ایک بڑی کامیابی ہے اور سعودی حکومت کو اس کی اوقات یاد دلانے کے لیے یہ ایک ضروری کارروائی تھی۔

یمنی تجزیہ نگاروں نے اپنے ٹوئٹ میں حالیہ فوجی آپریشن کو ملک کی مسلح افواج کے لیے ناگزیر قرار دیا ہے۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس انصار اللہ نے دراصل عوام کا مطالبہ پورا کیا ہے۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کی بمباری اور گولہ باری میں بے گناہ بچوں اور عام شہریوں کا قتل عام انسانیت کے خلاف جرم ہے جبکہ یمنی عوام اپنے دفاع کی قومی ذمہ داری پر عمل کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی فورسز کا سعودی عرب کی تیل کی کمپنی آرامکو پر ذوالفقار بیلسٹک میزائل سے حملہ

مبصرین کا خیال ہے کہ آرامکو پر حملہ در اصل امریکی مفادات پر حملے کے مترادف ہے۔ ان حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ امریکہ ہے جو جنگ یمن کی کمان کر رہا اور اس ملک کا محاصرہ کیے ہوئے ہے۔

اس سے پہلے یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے کہا تھا کہ فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے ایک بیلیسٹک میزائل اور آٹھ بمبار ڈرون طیاروں کے ذریعے مشرقی سعودی عرب میں واقع آرامکو آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور بعض دیگر ملکوں کے ساتھ مل کر مارچ 2015 سے یمن کو جنگ کا نشانہ بنانے کے علاوہ اس ملک کا زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔ 6 سال سے زائد عرصے سے یمن کے خلاف جاری اس غیر قانونی جنگ اور سعودی جارحیت کے نتیجے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ لاکھوں لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button