وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے پسندیدہ خطیب علامہ شہنشاہ نقوی کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ حمزہ شفقات نے اشتعال انگیز مقرر قرار دے دیا

07 ستمبر, 2021 12:27

شیعیت نیوز: بین الاقوامی شہرت یافتہ عالم دین اور خطیب اہل بیت ؑ علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی جنہیں پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے چند ہفتے قبل پاکستان کا عظیم سرمایہ ، بہترین خطیب اور داعی اتحاد بین المسلمین قرار دیا آج انہی شہنشاہ نقوی کو پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی ایماء پر شیخ رشید احمد کے ماتحت ایک افسر نے اشتعال انگیز مقرر اور فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے والا ذاکر قرار دیکر اسلام آباد میں داخلے پر 2 ماہ کی پابندی عائد کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق محرم الحرام سے دو روز قبل علامہ سیدشہنشاہ حسین نقوی نے مرکزی امام بارگاہ اثناعشری جی سکس ٹو اسلام آباد میں سابق ڈائریکٹر پی ٹی وی سید عون محمد رضوی کی برسی کے اجتماع سے خطاب کیا تومجلس عزا میں شریک وزیر داخلہ رشید احمد ان کے اخلاق اور انداز بیان سمیت ملک وقوم کے لئے ان کے درددل اور اتحاد بین المسلمین کے قیام کیلئے ان کی خواہشات سے متاثر ہوکر ان کی تعریف کیئے بغیر نہ رہ سکے ۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف حکومت کی احسان فراموشی اور تکفیر سرپرستی کا ایک اور مظہر علامہ شہنشاہ نقوی کے اسلام آباد داخلے پر دو ماہ کی پابندی عائد

شیخ رشید احمد نے اسٹیج پر مائک اٹھا کر علامہ شہنشاہ حسین نقوی اور ہزاروں عزاداران کے سامنے کہا کہ شہنشاہ نقوی صاحب نے انتہائی زبردست باتیں کررہے تھے اللہ کرے سارے ملک کی یہی آواز ہو، علامہ شہنشاہ حسین نقوی صاحب نے جیسی تقریر آج یہاں کی ہے اگر آپ مجھے حکم کریں تو میں 10 محرم تک روزانہ آپ کی تقریریں پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی پر نشر ہوں یہی باتیں چلنی چاہیں، شیخ رشید احمد نے کہا کہ علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی یہ بات مجھے بہت پسند آئی کہ جو لوگ ہلکی بات کرتے ہیں چھوٹی باتیں کرتے ہیں انہیں شرم آنی چاہئے۔

شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ ہمیں اپنا عقیدہ چھوڑنا نہیں چاہئے اور دوسرے کے عقیدےکو چھیڑنا نہیں چاہئے، یہی ہمارے ایمان کا حصہ ہونا چاہئے،میں آج پہلی بار علامہ شہنشاہ حسین نقوی صاحب کو سنا ہے اللہ آپ کی عمر دراز فرمائے، وہ وقت ہی چلا گیا کہ جب ہمیں پتہ ہی نہیں ہوتا تھاکہ کون شیعہ ہے کون سنی ہے ، میں علامہ شہنشاہ حسین نقوی صاحب سےگذارش کروں گا کہ آپ نے آج جو باتیں کی ہیں اسے سارے ملک میں پھیلادیں ۔میں نے آج پہلی بار علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی گفتگو سنی ہے جس نے مجھے بےحد متاثر کیا ہے ، اللہ آپ کا حامی وناصر ہو۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان کے خلاف افغان عوام کا شبانہ مظاہرے ، طالبان ٹھکانوں پر نا معلوم طیاروں کی بمباری

واضح رہے کہ جس شہنشاہ حسین نقوی کی تعریف اور توصیف میں موجودہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اس طرح کے بہترین الفاظ ادا کیئے ہوں اس انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہو اس عالم دین اور ذاکر اہل بیتؑ کو اسلام آباد کی متعصب انتظامیہ خصوصاً ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ حمزہ شفقات کی جانب سے ملک دشمن کالعدم سپاہ صحابہ کی ایماء پر اشتعال انگیز مقرر اور فرقہ وارانہ منافرت میں ملوث قرار دینا انتہائی قابل مذمت اور افسوس ناک اقدام ہے ۔

واضح رہے کہ نہ فقط وزیر داخلہ شیخ رشید بلکہ خود وزیر اعظم عمران خان بھی کئی موقع پر خود علامہ شہنشاہ حسین نقوی کے گھر تشریف لیکر جاتے رہے ہیں ، علامہ شہنشاہ حسین نقوی بھی کئی بار وزیر اعظم ہاؤس میں ان سے ملاقات کرچکے ہیں اور عمران خان علامہ شہنشاہ حسین نقوی کے کردار و گفتار کی بھی کئی بار ستائش کرتے رہے ہیں، علامہ شہنشاہ نقوی وہ واحدشیعہ خطیب تھے جنہوں نے کھل کر تحریک انصاف کی گذشتہ قومی انتخابات میں حمایت کااعلان کیا تھا۔

5:00 شام اپریل 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔