مکتب تشیع کا ایک اور عظیم شاعر اور طرز نگار اپنے لاکھوں عقیدت مندوں کوسوگوارچھوڑ گیا

07 ستمبر, 2021 10:30

شیعیت نیوز: اس عہد کے بہترین طرز نگار و شاعر اہل بیتؑ اور لاتعداد مقبول بارگاہ نوحوں کے خالق جناب اختر حسین اختر صاحب کا انتقال ہوگیا ہے، بلاشبہ اختر صاحب نے پنجاب کے نوحوں کی طرز نگاری کو ایک منفرد انداز اور پرسوز اسلوب دیا، پاکستان کی شاید ہی کوئی نوحہ خوان سنگت ہوگی جس نے اختر صاحب کا نوحہ نا پڑھا ہو۔

اختر صاحب کی بنائی ہوئی طرزوں کی ایک طویل فہرست ہے ہماری نئی نسل ان کے نام اور کام سے واقف ہو یا نا ہو ان کا نوحہ سب نے سن بھی رکھا ہے اور پڑھا بھی ہے۔ان کے شہرہ آفاق نوحوں میں

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف حکومت کی احسان فراموشی اور تکفیری سرپرستی کا ایک اور مظہر علامہ شہنشاہ نقوی کے اسلام آباد داخلے پر دو ماہ کی پابندی عائد

1-قیدی بنی کھڑی ہے کربل میں زہرا ثانی
2- رہائ قید سے زینب کو جب ملی ہوگی
3۔ آگئ بنت علی بےردا ہاتھ بندھے بھرے بازاروں میں
4- آجائو چاند میرے تیری پیاس میں بجھائوں اصغر میں تیری ماں ہو
5۔ھائے ویران گھراں وچ رووے بیمار کھڑی
6۔اللہ جانڑے کدوں مڑ کے آنا اے زہرا جائیاں شام چلیاں لوکوں
7۔اب بھی ہیں سکینہ کی صدائیں لوگوں ھائے زندانوں سے

یہ بھی پڑھیں: ایک دو روز میں ہم سے کیئے گئے وعدے پورے نہ ہوئے تو میں ازخود گرفتاری پیش کردوں گا، علامہ شہنشاہ نقوی کا دبنگ اعلان

شامل ہیں ، اس کے علاوہ لاتعداد کلام و طرزیں اختر صاحب کا اثاثہ ہے اور رہتی دنیا تک ان کے لیئے ثواب جاریہ کا ذریعہ بنا رہے گا،ادارہ شیعیت نیوزاس عظیم شخصیت کے انتقال پر پسماندگان اور تمام عزاداران حسینی خدمت میں ہدیہ تعزیت پیش کرتا ہے ، پروردگار اختر حسین اختر صاحب کے درجات بلند فرمائے، آمین

7:59 صبح اپریل 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔