ایک دو روز میں ہم سے کیئے گئے وعدے پورے نہ ہوئے تو میں ازخود گرفتاری پیش کردوں گا، علامہ شہنشاہ نقوی کا دبنگ اعلان
شیعیت نیوز: معروف عالم دین اور خطیب اہل بیتؑ علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے مرکزی تنظیم عزاداری کے زیر اہتمام منعقدہ ملت ِجعفریہ یکجہتی گرینڈ کانفرنس سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اونچی آواز میں کوئی ایسی بات جو کسی کو ناگوار گذرے خدا کو پسند نہیں ہے مگر یہ کہ جس پرظلم ہوا ہو اور وہ اونچی آواز میں بات کرےاور وہ کسی کو ناگوار گذرے تو وہ آوازاللہ کو پسند ہے،پاکستان ایک مدت سےمحبان آل محمدؐ کیلئے ایک آزمائش گاہ بناہوا ہے یہاں ہماری آزمائشوں میں روز طرح طرح کا اضافہ ہورہاہے۔ یہ ایف آئی آرز کا سلسلہ اور تکفیریوں کی سازشوں کو سال گذشتہ پوری قوم نے مل کر ناکام بنایا تھا یہ ملک کو فرقہ واریت میں جھونکنا چاہتے تھے لیکن ہماری قوم کی حکمت بصیرت اور تدبر نے انہیں کامیاب نہیں ہونے دیا۔
انہوں نے کہا کہ پرانے تکفیریوں نے نئے انداز میں سازشیں شروع کی ہیں، ہمیں وکلاء و ماہرین قانون کی مدد سے اپنے معاملات کو درست کرنا ہوگا،اگر آج ہم خداناخواستہ اپنے عقائد سے ہاتھ اٹھا لیں تو ہمیں بڑی قربانیاں دینی ہوں گی یہ کام ہم تو کیا ہماری نسلیں بھی کبھی نہیں کرسکتیں،حکومتی وریاستی اور سیاس و مذہبی شخصیات کے کہنے پر ایک دو دن کیلئے اپنا ارادہ موخر کررہا اگر انہوں نے ہمارے حوالےسے یعنیٰ قومی حوالےسے اور خصوصاً لاہور میں درج ہونے ایف آئی آر کے حوالے سے اگر انہوں نے ہمیں کوئی مناسب ، معقول اور معتدل راستہ نہیں دیا تو ہم کہنے پر مجبور ہوجائیں گے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے پوچھیں کہ بتاؤ ہمیں پنجاب کے کون سے شہر میں گرفتاری دینی ہے؟؟میں آپ سب سے گذارش کروں گا مجھے جیل تک پہنچانے کیلئے آپ سب آسکیں تو بہت اچھا ہو گیا ورنہ میں اکیلا اپنی ایف آئی آر پر گرفتاری دینے کیلئے تیار ہوں ۔
یہ بھی پڑھیں: 6ستمبریوم دفاع ،بھارتی غرور وتکبر کو خاک میں ملانے کا دن ،ملی جوش وجذبےاور شہدائے وطن کی یاد کیساتھ منایا جارہاہے
انہوں نےمزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ پاکستان کے حکومتی ، ریاستی اور حفاظتی ادارے ملک کے اس ماحول کو بہتر کریں گے جیسا کہ پہلے تھا، خطہ کسی بھی تناؤ کھچاؤ کا متحمل نہیں ہے، ہم پڑوسی ممالک کے ساتھ مثبت کردار کےخواہاں ہیں اور پیغام پاکستان بیانئے کے پاسدار ہیں تکفیریوں کو کوئی پسند نہیں کرتا ہم شیعہ سنی مل کر رہنا چاہئے ہیں۔







