تاجران ناموس صحابہ اور تاجران ناموس امہات المومنین سے کہتا ہوں کہ توہین تلاش کرنی ہے تو بخاری شریف میں جاکر تلاش کریں، علامہ امین شہیدی
شیعیت نیوز: سربراہ امت واحدہ پاکستان وسابق رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ محمد امین شہیدی نے صحابہ کے نام نہاد ٹھیکیداروں کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ مکتب تشیع نبیؐ کی ناموس کے محافظ مکتب کا نام ہے،مکتب اہل بیتؑ کبھی بھی ام المومنین حضرت عائشہ ؓ کی توہین کی اجازت نہیں دیتا،اگر حضرت عائشہ ؓ یا کوئی صحابی خلیفہ رسولؐ حضرت علیؑ کے مقابلے میں کھڑے ہوجائیں تو مکتب تشیع مکتب اہل سنت کے بزرگ علماء کی طرح یہ کہتا نظر آتا ہے کہ حق ہمیشہ علیؑ کے ساتھ ہے اور جو بھی علیؑ کے مقابلے پر آئے وہ ہمیشہ باطل پرہے، باقی کے معاملات خدا کے سپرد ہیں،یہی مکتب تشیع کا عقیدہ ہےاور ہم اس کا برملا اعلان بھی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں تاجران ناموس صحابہ اور تاجران ناموس امہات المومنین سے کہتا ہوں کہ توہین تلاش کرنی ہے تو بخاری شریف میں جاکر تلاش کریں، تب میں پوچھوں گا کہ توہین کسے کہتے ہیں؟ ہم نعوذباللہ اس طرح کی تمام روایات جھوٹ، کذب اور افتراءسمجھتے ہیں جو آپ بخاری میں پڑھتے ہیں۔اگر آپ کو حقیقی معنیٰ میں ناموس صحابہ اور امہات المومنین کا درد ہے سب سے پہلے جاکر حضرت عائشہ ؓ سے متعلق جھوٹی من گھڑت اور توہین آمیز ورایات کو بخاری سے ہذف کروائیں۔
یہ بھی پڑھیں: شہر کراچی میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام کیلئے ایم ڈبلیوایم اور جماعت اسلامی کے قائدین کے درمیان اہم ملاقات
علامہ امین شہیدی نے کہا کہ مکتب تشیع کا نظریہ یہ ہے کہ جو شخص بھی کسی جرم کا ارتکاب کرے خواہ کسی صحابی کے لبادہ میں ہو یا عام انسان کے وہ مجرم ہے۔ اسی طرح اگر کوئی صحابی یا عام شخص درست فعل انجام دے تو وہ قابل احترام ہے۔ صحابیت کا ٹائٹل کسی فاسق ،شرابی، زانی اور قاتل کی نجات کا باعث نہیں بن سکتا۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان مین یزید ملعون اور دیگر فاسق و فاجر لوگوں کے حامی انہیں صحابی کا ٹائٹل دے کر تمام گناہوں سے کلین چٹ دینے کی کوشش میں مصروف ہیں لیکن پاکستان کے شیعہ سنی مسلمان ان نام نہاد مدافعان صحابہ کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہوگئے ہیں۔







