شہر کراچی میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام کیلئے ایم ڈبلیوایم اور جماعت اسلامی کے قائدین کے درمیان اہم ملاقات

06 ستمبر, 2021 12:10

شیعیت نیوز: جماعت اسلامی کراچی کے اعلی سطح وفد کی امیر جماعت اسلامی کراچی انجینئر حافظ نعیم الرحمن کی سربراہی میں مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژنل سیکریٹریٹ انچولی سوسائٹی آمداور ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری علی حسین نقوی، ڈویژنل سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری، صوبائی ترجمان علامہ مبشر حسین ودیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔

جماعت اسلامی اور مجلس وحدت مسلمین کے وفود کے درمیان شہر کےسیاسی حالات کنٹونمنٹ کے بلدیاتی الیکشن سمیت بین المسالک ہم آہنگی و اتحاد بین المسلمین کےحوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامی تحریک کے وفد کی شیخ میرزا علی نگری کی سربراہی میں ایم ڈبلیوایم کے صوبائی قائدین سے ملاقات

اس موقع پر دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام پر زور دیا اور شہر میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے مشترکہ کوششوں کا عزم کیا، آخر میں وطن عزیز کی سلامتی اور امت مسلمہ میں اتحاد و اتفاق کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

ملاقات میں جماعت اسلامی کے رہنما مسلم پرویز ، اسامہ رضی ،برجیس احمد ،ایم ڈبلیوایم کے رہنما میر تقی ظفر، عسکری رضوی اور سجاد ثمائری بھی موجود تھے ۔

9:37 صبح اپریل 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔