اسلامی تحریک کے وفد کی شیخ میرزا علی نگری کی سربراہی میں ایم ڈبلیوایم کے صوبائی قائدین سے ملاقات
شیعیت نیوز: اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے چیف آرگنائزر حجت الاسلام شیخ میرزاعلی نگری کی قیادت میں آئی ٹی پی کے وفد کی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری کی رہائش گاہ آمد۔
یہ بھی پڑھیں: اذانوں میں اقرارولایت مولاعلیؑ پر پابندی کا مطالبہ کرنے والوں کے منہ کالےہوگئے،ٹوئٹر پر#اشہدان_علیا_ولی_اللہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال ، گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے حوالے سے اب تک کی پیشرفت اور کونسل انتخابات سمیت مختلف ایشوز پر تبادلہ خیال کیا۔ شیعہ مکتب فکر کی دونوں بڑی مذہبی جماعتوں کے درمیان اس ملاقات کو مثبت پیش رفت قرار دیا جارہاہےجس کے اثرات گلگت بلتستان کے سیاست پر گہرا اثر ڈالیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ عاشورہ بہاولنگر، پنجاب حکومت کے کرنےکا کام ایم ڈبلیوایم نے کردکھایا
اس موقع پر اسلامی تحریک کے رہنما شیخ احمد ترابی،ایڈوکیٹ شبیر حافظی،ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنما ڈاکٹر مشتاق حکیمی،شیخ اشرف شگری،کاچو زاھد علی خان اور دیگر بھی موجود تھے۔







