شیخ عبدالامیرقبلان جیدممتاز عالم و اعتدال پسند شخصیت تھے ،علامہ ساجدعلی نقوی

06 ستمبر, 2021 00:30

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے شیعہ مجلس اعلیٰ لبنان و حرکت عمل کے شرعی کونسل کے سربراہ حجة السلام شیخ عبدالامیرقبلان کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حجة السلام شیخ عبدالامیرقبلان جید ،ممتاز عالم اور اعتدال پسند شخصیت تھے ،مرحوم شیخ عبد الامیر قبلان نے اپنی ساری زندگی مظلوموں اور محروموں کی سرپرستی اور دفاع میں سرف کی اور آپ اتحاد و حدت کے زبر دست داعی تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ٹوئٹر کا میدان مسلسل دوسرے روز بھی #یزیدیت_مردہ_باد کے نعرے سے گونجتا رہا

علامہ سید ساجد علی نقوی نے مزید کہاکہ مجلس اعلیٰ لبنان کے پہلے صدر وسربراہ معروف عالمی شخصیت حجة السلام امام سید موسیٰ صدر تھے جن کا مشرق وسطیٰ کی سیاست میں ایک اہم رول اور مثبت کردار تھا جو لیبیا سے لا پتہ ہوئے اور حالیہ دور میں شیعہ مجلس اعلیٰ لبنان و حرکت عمل کے شرعی کونسل کے سربراہ حجة السلام شیخ عبدالامیرقبلان نے مجلس اعلیٰ لبنان کے پلیٹ فارم کے ذریعے اہم رول ادا کرتے ہوئے لبنان کی فضا کو ساز گار رکھنے اور اتحاد و وحدت کے فروغ کیلئے مثبت کردار ادا کیا۔ شیخ عبدالامیرقبلان کی جانب سے طلاب و علماءکے علمی معیار کو بلند کرنے اور ان کی علمی صلاحیتوں کوبڑھاوا ددینے کی خدمات قابل ذکر ہیں اور آپ نے بلا تفریق بھر پور فلاحی اقدامات کئے اور مظلوموں اور محروموں کی سرپرستی کی ۔

یہ بھی پڑھیں:6 ستمبریوم دفاعِ پاکستان ہماری تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے، ایم پی اے زہرا نقوی

آخر میں ایک بار پھر علامہ سید ساجد علی نقوی نے مرحومین کے لواحقین اور عقیدت مندوں کو اور اہلیان اسلام کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے مرحوم کے بلندی درجات کی دعاکی ۔

4:32 صبح اپریل 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔