پاکستان میں ٹوئٹر کا میدان مسلسل دوسرے روز بھی #یزیدیت_مردہ_باد کے نعرے سے گونجتا رہا

06 ستمبر, 2021 00:16

شیعیت نیوز: پاکستان میں ٹوئٹر کا میدان مسلسل دوسرے روز بھی #یزیدیت_مردہ_باد کے نعرے سے گونجتا رہا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر نواسہ رسولؐ امام حسینؑ کے قاتل یزید لعین اور اس کےبدکردار خاندان پر لعنت کا سلسلہ دوسرے بھی جاری رہا۔ غیور شیعہ سنی محبان اہل بیتؑ کی جانب سے سیٹ کردہ #یزیدیت_مردہ_باد دوسرے روز بھی ٹاپ ٹرینڈ کی فہرست میں شامل رہا ، 75 ہزار سے زائد ٹوئٹس کے ساتھ یزید کے بدکاریوں اور امام حسین ؑ کے فضائل دنیا بھرکے سامنے کھلی کتاب کی طرح پیش ہوتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق تکفیری و ناصبی دہشت گرد عناصر کی جانب سے ملک میں امام حسینؑ کے قاتل یزید ملعون اور اس کے رسول ؐ و اسلام دشمن خاندان بنو امیہ کی بڑھتی ہوئی حمایت اور انہیں خاندان رسالتؐ پر افضل قرار دینے، شیعیان حیدرکرار ؑ کے خلاف توہین صحابہ کے جھوٹے مقدمات کے اندراج، جلوس ہائے عزا میں رکاوٹوں اور شیعیان حیدرکرارؑ کو کافر قرار دینے کے خلاف ملک کے غیور وبیدار حسینیوں نے سوشل میڈیا پر #یزیدیت_مردہ_باد کا ٹرینڈ سیٹ کیا جوکہ مسلسل دو روز تک ٹاپ ٹرینڈز کی فہرست میں سر فہرست رہا اوریزیدملعون اور اس کے لعنتی خاندان کو بے نقاب کرتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوان اہل سنت مفتی فضل ہمدرد نے تکفیری وناصبی سازشوں کا گلا گھونٹ دیا

صارفین نے اپنے ٹوئٹر پیغامات میں جہاں سید الشہداء امام حسینؑ کے فرامین اور ان کی عظیم جدوجہد کا ذکر کیا وہیں یزید ملعون اور اسکے خاندان اور ساتھیوں کی بدکاریوں اور مظالم پر سے بھی پردےاٹھائے ہیں، 75ہزار سے زائد ٹوئٹس کےساتھ #یزیدیت_مردہ_باد کا ٹرینڈ پاکستان میں ٹاپ تھری پوزیشن میں شامل رہا۔ پاکستان میں نواسہ رسول ؐ امام حسین ؑ کے قاتل یزید ابن معاویہ اور اس کے اسلام دشمن خاندان ِ بنو امیہ کے حامیوں کو شیعہ سنی حسینیوں نے کرارا جواب دے دیاہے، سوشل میڈیا #یزیدیت_مردہ_باد کے نعرےسے دو روز تک گونجتا رہا ہے جس نے یزید کے پیروکاروں کو واضح پیغام دے دیا کہ وطن عزیز میں قاتلان اہل بیتؑ کیلئے کوئی گنجائش نہیں ہے ۔

2:39 صبح اپریل 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔