کالعدم سپاہ صحابہ کےاہم رہنما سردار زاھد اسماعیل خان لنڈ حسینیؑ قافلے میں شامل ، مجلس عزاکرنےکےجرم میں گرفتار

04 ستمبر, 2021 16:00

شیعیت نیوز: 1443 ہجری میں بھی حسینؑ کے خیمے کا درہر آنے والے حر کیلئے کھلا ہوا ہے، ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے سعودی نواز کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے نامور رہنما سردار زاھد اسماعیل خان نے تکفیریت کو ہمیشہ کیلئے خیر آباد کہ کر مکتب اہل بیت ؑ قبول کرنے کا اعلان کردیا۔ اپنے گھر پر مجلس عزائے حسینؑ منعقد کرنے کےجرم میں اپنے ہی سگے چچا ذاد بھائی ایم پی اے سردارجاوید خان لنڈنے گرفتار کروادیا۔ مومنین کےپرزور احتجاج کے بعد انتظامیہ رہا کرنے پر مجبور، مومنین کی جانب سے والہانہ استقبال ۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے علاقے م "شادن لنڈ” کے رہائشی اور سپاہ صحابہ کے نامور راہنما "سردار زاہد اسماعیل خان” نے سپاہ صحابہ کو ہمیشہ کیلئے خیر آباد کہتے ھوئے مذھب تشیع کو اختیار کر لیا ہے اور باقی زندگی مکتب اہل بیت علیہ السلام کی اتباع کرتے ہوئے گزارنے کا عہد کیا ہے، اس سلسلے میں انہوں نے سپاہ صحابہ کی شدید مخالفت کے باوجود 21 محرم الحرام کو فرش عزاء بچھایا جس سے دو جید علمائے کرام نے خطاب کیا، فضائل ومصائب محمد و آل محمد بیان کیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا علامہ راجہ ناصرعباس سے ٹیلیفونک رابطہ، کراچی کی فرقہ وارانہ کانفرنس سے لاتعلقی کا اظہار

ذرائع کے مطابق سردار زاھد اسماعیل خان نے ساری زندگی سعودی فنڈڈ کالعدم سپاہ صحابہ کے پلیٹ فارم سے مکتب اہل بیتؑ کی دشمنی میں بسر کی، ساری عمر شیعوں کو کافر سمجھا لیکن خدا جب چاہئے کسی کو بھی نیکی ہدایت اور سچائی کا راستہ دکھا دے، زاھد اسماعیل خان کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا اور انہوں نے تکفیریت کا راستہ ہمیشہ کیلئے ترک کرکے حسینی راہ کا انتخاب کرلیا ہے، اسی پاداش میں علاقےکے تکفیری عناصر نے انہیں دباؤ میں لانے کیلئے پہلے انہیں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کے حکم پر 30 روز کیلئے گھر میں نظر بند کیا گیا بعد ازاں انہی کے سگے چچا ذاد بھائی ایم پی اے سردارجاوید خان لنڈ کے ذریعے گرفتار کروایا تھا کہ وہ اپنے گھر پر مجلس عزا منعقد نہ کرسکیں۔

بعد ازاں علاقہ مومنین نے بھرپوراحتجاج کرکے سردار زاھد اسماعیل خان لنڈ کو غیر قانونی قید سے رہا کروایا ، سردار زاھد اسماعیل خان نے مومنین سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ ذکر امام حسینؑ ہماری عبادت ہے جس سے ہم کسی صورت دستبردار نہیں ہوسکتے لاکھ بار بھی گرفتار کیا جائے تب بھی عزاداری امام حسینؑ سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

6:37 شام اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔