چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا علامہ راجہ ناصرعباس سے ٹیلیفونک رابطہ، کراچی کی فرقہ وارانہ کانفرنس سے لاتعلقی کا اظہار
شیعیت نیوز: چیئرمین رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا عبدالخبیر آزاد کا مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ٹیلی فونک رابطہ، مولانا عبدالخبیر آزاد نےکہا کہ گزشتہ دنوں کراچی میں ہونے والے فرقہ وارانہ اور شرانگیز کانفرنس سے میرا کوئی تعلق نہیں نہ میں نے اس میں شرکت کی۔ہم نے ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کے پرچم کو بلند رکھا۔ ملک میں مذہبی ہم آہنگی اور شدت پسند تکفیری گروہوں سے ہمیشہ بیزاری کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کالعدم سپاہ صحابہ کی خواہش پرعمران خان کی ریاست مدینہ میں علامہ شہنشاہ حسین نقوی کے داخلے پر پابندی عائد
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا میں میری اس فتنہ انگیز پروگرام میں شرکت کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں جس کی میں پرزور مذمت کرتا ہوں۔پاکستان اس وقت کسی بھی فرقہ وارانہ شر انگیزی کا متحمل نہیں ہے۔امت مسلمہ کو مل کر ایسے شرپسندانہ عزائم کے خلاف باہمی اتحاد و یکجہتی سے دشمن کے ناپاک ارادوں کا ناکام بنانا ہوگا۔







