حوزہ علمیہ قم کے ہونہارنوجوان پاکستانی طالبعلم مولانا یوسف چنگیزی داعی اجل کولبیک کہہ گئے

03 ستمبر, 2021 21:06

شیعیت نیوز: المصطفی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی وحوزہ علمیہ قم المقدسہ کے ہونہار، متدین، پرہیزگار، شریف النفس اور خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار طالب علم مولانامحمد یوسف چنگیزی عرف عثمان صوفی مختصر علالت کے سبب قم المقدسہ کے مقامی اسپتال میں خالق حقیقی سے جاملے۔

ذرائع کے مطابق مرحوم مولانا یوسف چنگیزی کا آبائی تعلق کوئٹہ جبکہ مسکن کراچی تھا، مرحوم زمانہ طلب علمی میں آئی ایس او سے وابستہ رہے اور این ای ڈی یونیورسٹی سے انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کرکے دینی تعلیم کے حصول کیلئے قم المقدسہ تشریف لے گئے ، شام میں داعش کے نجس وجود نے جب حرم جناب سیدہ زینبؑ کی جانب اپنے ناپاک قدم بڑھانے کی کوشش کی تو ہزاروں دیگر مجاہدین کے ہمراہ مولانا یوسف چنگیزی نے بھی حرم اہل بیت ؑ کا دفاع کیا۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ شہنشاہ حسین نقوی کے خلاف تکفیریوں کی مہم جوئی ، علامہ عارف واحدی کا اہم پیغام سامنے آگیا

مرحوم اپنی تعلیمی سرگرمیوں میں نہایت ہی جدیت اور محنت و مشقت کرنے کے ساتھ ساتھ غیر تعلیمی سرگرمیوں میں بھی فعال رہتے تھے۔ غفران مآب حجت الاسلام محمد یوسف صوفی ایک عرصہ سے موسسہ باقر العلوم علیہ السلام قم المقدسہ میں تدریسی سرگرمیوں سے منسلک تھے، خصوصا روئیت ہلال، فلکیات اور نجومی مسائل کے عنوان پر منعقدہ ورکشاپس میں لکچر دینے کے ساتھ ساتھ ہر مہینے کی پہلی تاریخ کی پیشنگوئی بھی کرتے تھے۔

اللہ تعالی کی درگاہ میں دعاگو ہیں کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عنایت فرمائے اور مرحوم کے تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

10:09 شام اپریل 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔