رواں برس اربعین پر ایشیاء کا ریکارڈ ٹوڑیں گے، علامہ شہنشاہ نقوی کا اعلان

03 ستمبر, 2021 00:27

شیعت نیوز: رواں برس اربعین پر ایشیاء کا ریکارڈ ٹوڑیں گے جیسے گزشتہ برس ۷۰ سالہ ریکارڈ توڑا تھا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان کے مایہ ناز خطیب علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کراچی کے علاقے جعفر طیار میں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

علامہ شہنشاہ نقوی کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ پاکستان مکمل تیاری کر لے رواں برس بھی اربعین پر مثالی جوش و جذبے سے عزائے نواسہ رسول (ص) برپا کرنی ہے۔ پاکستان میں بسنے والے یزدیوں کو بتانا ہے کہ یہ ملک ہمارے باپ دادا نے بیش بہا قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے۔

بنو امیہ کے پیروکاروں نے علامہ شہنشاہ حسین نقوی کے خلاف توہین صحابہ کا جھوٹا مقدمہ درج کروادیا

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں جو یہ ایف آئی آر کلچر بنایا جا رہا ہے اس پر ہم چپ نہیں بیٹھیں گے۔ میری بزرگ علماء امامیہ سے اپیل ہے کہ وہ ہمیں بتائیں کہ ہم نے سمجھوتا کرنا ہے یا نہیں کرنا۔

علامہ شہنشاہ نقوی نے لاہور کے تھانہ ستوکلتہ میں اپنے اوپر ہونے والی ایف آئی آر کےمتعلق کہا کہ میں کل شاہ فیصل کالونی میں اس پر موقف دوں گا۔ انتظامیہ جان لے کہ ہم ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے دبنے والے نہیں ہیں۔

12:04 صبح اپریل 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔