شام، دیرالزور میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ

02 ستمبر, 2021 13:28

شیعیت نیوز: شام کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دیرالزور میں امریکہ کے فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔

الاخباریہ کی رپورٹ کے مطابق شام کے علاقے دیرالزور میں کنیکو سے معروف اس فوجی اڈے پر کم ازکم 2 راکٹ فائر کئے گئے۔ دیرالزور کے مشرقی علاقے میں واقع اس فوجی اڈے پر گزشتہ ایک ماہ میں ہونے والا یہ دوسرا حملہ ہے۔ اس قبل ہونے والے حملے میں 9 راکٹ فائر کئے گئے تھے۔

شام کے صوبے دیرالزور میں امریکی اتحادیوں کے ایک فوجی اڈے پر سائرن بجنے کے بعد مقامی ذرائع نے راکٹوں سے حملہ کی خبر دی ہے۔

واضح رہے کہ شام میں امریکہ کے فوجی ٹھکانے نہ صرف شام بلکہ علاقے کے مختلف ملکوں نیز پورے علاقے کے لئے بدامنی و عدم استحکام کا باعث بنے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بنو امیہ کے پیروکاروں نے علامہ شہنشاہ حسین نقوی کے خلاف توہین صحابہ کا جھوٹا مقدمہ درج کروادیا

دوسری جانب مختلف قسم کے جدید ترین ہتھیاروں سے لیس امریکی فوجیوں کا ایک اور قافلہ عراق سے شام میں داخل ہوا ہے۔

سانا کی رپورٹ کے مطابق فوجی ٹرکوں، ٹینکوں اور توپوں سمیت مختلف قسم کے ہتھیاروں سے لیس امریکی دہشت گردوں کا ایک قافلہ بدھ کے روز عراق سے الولید گزرگاہ سے شام کے جنوبی علاقے حسکہ میں داخل ہوا ہے۔

غاصب امریکی فوج کا دعویٰ ہے کہ وہ عالمی اتحاد کے دائرے میں دہشت گردوں کے خلاف برسر پیکار ہے جبکہ وہ، کرد ڈیموکریٹک فورس کے ساتھ تعاون کر کے تیل کی لوٹ مار کرنے کی غرض سے شام کے تیل سے مالامال علاقوں پر قبضہ کر رہی ہے اور اسی غرض سے گزشتہ چند ماہ کے دوران جنگی ساز و سامان سے لدے ہزاروں امریکی فوجی ٹرک، شام کے تیل سے مالامال علاقوں میں پہنچائے گئے ہیں۔

دہشت گردی کے خلاف مہم کے بہانے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی غیر قانونی فوجی موجودگی، ایسی حالت میں جاری ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی حکومت کے آغاز میں ہی اعلان کیا تھا کہ امریکہ ہی شام میں مختلف دہشت گرد گروہ منجملہ داعش کے قیام کا باعث بنا ہے۔

شام کے صدر بشار اسد نے حال ہی میں امریکی حکومت کو جرمن نازی حکومت کی مانند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ، شام کا تیل چوری کر رہا ہے۔

2:43 شام اپریل 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔