اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

مقبوضہ بیت المقدس میں اسکول کی پرنسپل سمیت کئی اساتذہ گرفتار

شیعیت نیوز: کل  بُدھ کوقابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے وادی الجوز محلے میں ایک اسکول کے پرنسپل کو گرفتار کیا کمپیوٹر اور متعدد فائلیں ضبط کر لیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نےا سکول کے اوقات میں ینگ مسلم ویمنز سیکنڈری سکول پر دھاوا بول دیا اور اس کی پرنسپل اکرام الوحیدی کو گرفتار کر لیا۔ یہ گرفتاری فلسطینی وزارت تعلیم کے دفتر کے ملازمین سے ملاقات کے بہانے کی گئی۔

ذرائع نے مزید کہا کہ قابض اسرائیلی فورسز نے اسکول کی تنصیبات کے معائنہ کے دوران متعدد کمپیوٹر اور فائلیں ضبط کیں۔ قابض صیہونی افواج نے دو اساتذہ  لما ابو السعود اور غدیر الجولانی کو ’’المسکوبیہ‘‘ تفتیش اور حراستی مرکز میں پیشی کے لیےسمن  ارسال کیے۔

یہ بھی پڑھیں : وطن کے لیے ایک ملین امریکی ڈالر ٹھکرانے والی بہادر فلسطینی دوشیزہ لینا الحورانی

دوسری جانب فلسطین میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ فلسطینی میڈیا کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں بلااشتعال فائرنگ کر کے 1 فلسطینی جوان کو شہید اور متعدد کو زخمی کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ غاصب اسرائیلی فوجیوں نے رام اللہ کے ایک گاؤں بيت عور میں داخل ہوتے ہوئے رائد يوسف راشد جادالله کو بلااشتعال فائرنگ کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا ہے۔

عرب اخبار فلسطین الیوم کے مطابق غاصب صیہونیوں نے راشد جاداللہ کو گولیوں کا نشانہ بنانے کے بعد گاؤں کے داخلی دروازے پر زخمی حالت میں پڑا رہنے دیا اور اسے کسی قسم کی طبی امداد بھی نہ پہنچنے دی جس کے باعث یہ فلسطینی جوان حد سے زیادہ خون بہہ جانے کے باعث موقع پر ہی شہید ہو گیا۔

علاوہ ازیں غزہ کے مرکزی علاقے البریج مہاجر کیمپ میں بھی گزشتہ شب برپا ہونے والے احتجاجی مظاہرے پر غاصب صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے 3 فلسطینی جوان زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button